بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سائبرآباد پولیس نے بڑھتے سائبر جرائم کے بارے میں وارننگ جاری کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in قومی خبریں
A A
’جعلی وٹس ایپ کالوں سے لوگ ہوشیار رہیں ‘احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

سائبرآباد، 21 نومبر (یو این آئی) ڈیجیٹل بوم نے جہاں ایک جانب بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں، وہیں دوسری جانب اس کے نتیجے میں سائبر جرائم میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کا اثر خاندانوں، نوجوانوں اور بچوں پر پڑ رہا ہے ۔
اپنے تازہ مشورے میں سائبرآباد پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ آن لائن بیٹنگ، ڈیپ فیک ابیوز، رومانس اسکیم، بچوں کو نشانہ بنانے والے نقصان دہ گیم اور سوشل میڈیا پر غلط مواد، سماجی رویّے اور ذہنی صحت میں تبدیلی پیدا کررہے ہیں۔ مشورے میں کہا گیا ہے ، ”مجرم اب گھروں میں داخل نہیں ہوتے بلکہ اسکرین کے ذریعے آپ کے ذہن میں گھس جاتے ہیں۔”
آن لائن بیٹنگ اب ایک عام لت بن چکی ہے جو نوجوانوں کو قرض، ذہنی دباؤ اور افسوسناک نتائج کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ بڑے پیمانے پر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے ۔ خواتین کے خلاف یہ سائبر مجرم بلیک میلنگ کے لیے جعلی مواد تیار کر رہے ہیں۔ رومانس اسکیم اور فرضی کالیں اکثر پیسے لوٹنے کے لیے کی جاتی ہیں۔
نوکری دلانے کے نام پر فرضی کالز، بیرونِ ملک ملازمت کے اسکیم اور جعلی سرمایہ کاری پلیٹ فارم ہزاروں نوجوان امیدواروں کو آسانی سے جال میں پھانس رہے ہیں۔ غیر نقصان دہ گیمز کی شکل میں خطرناک آن لائن چیلنج دوبارہ سامنے آ رہے ہیں، جس سے بچے خطرناک اور خود کو نقصان پہنچانے والے رویّوں کے جال میں پھنس رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شہرت کا جنون نوجوانوں کو جان لیوا اسٹنٹ کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ کوریئر سروس کا غلط استعمال کرکے غیر قانونی سامان انجانے میں گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے ۔ سیکسٹارشن اور بائیومیٹرک ڈیٹا کے غلط استعمال نے بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کی فہرست میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔
سائبرآباد پولیس نے ان بڑھتے ہوئے خطرناک جرائم کے پیشِ نظر شہریوں سے چوکس رہنے ، محفوظ آن لائن طریقے اپنانے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا سائبر جرم کی فوراً اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ۔ اس نے زور دے کر کہا کہ تیزی سے کمزور ہوتی ڈیجیٹل دنیا میں بیداری اور احتیاط ہی سب سے مضبوط تحفظ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ امرت پال سنگھ کی پیرول کی درخواست پر کارروائی کرے

Next Post

کانگریس نے مدھیہ پردیش حکومت پر قبائلیوں کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

کانگریس نے مدھیہ پردیش حکومت پر قبائلیوں کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.