جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گرد ڈاکٹر شاہین سعید پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی بیوی سے ’رابطے ‘میں تھی

’ملزمہ کو بھارت میں’جماعت المومنات‘کا نیٹ ورک قائم کرنے اور انتہاپسند نظریات رکھنے والی خواتین کی بھرتی کا کام سونپا گیا تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گرد ڈاکٹر شاہین سعید پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی بیوی سے ’رابطے ‘میں تھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۳نومبر
دہلی کے لال قلعے کے قریب ہوئے دھماکے اور فریدآباد میں برآمد ہونے والے بارودی مواد کی تفتیش میں مصروف تحقیقاتی ایجنسیوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔
این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر شاہین سعید کا تعلق جیشِ محمد سے تھا اور وہ پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر فاروق کی اہلیہ افراح بی بی سے رابطے میں تھی۔
عمر فاروق، جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بھتیجا تھا، جو۲۰۱۹ کے پلوامہ حملے کے بعد ہونے والے ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے ۴۰ جوان مارے گئے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق عمر فاروق کی بیوی افراح بی بی جیشِ محمد کی نئی خواتین ونگ ’جماعت المومنات‘کی ایک اہم رہنما ہے۔ دھماکے سے کچھ ہفتے پہلے افراح بی بی اس ونگ کی مشاورتی کونسل ’شوریٰ‘ میں شامل ہوئی تھی۔ وہ مسعود اظہر کی چھوٹی بہن صادیہ اظہر کے ساتھ کام کر رہی تھی، اور دونوں کا رابطہ ڈاکٹر شاہین سعید سے تھا۔
فریدآباد کی الفلاح یونیورسٹی میں سینئر ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے والی شاہین سعید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کی کار سے خودکار رائفلیں اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ شاہین سعید کو بھارت میں’جماعت المومنات‘کا نیٹ ورک قائم کرنے اور انتہاپسند نظریات رکھنے والی خواتین کی بھرتی کا کام سونپا گیا تھا۔
شاہین سعید کا تعلق لکھنؤ سے ہے۔ اس نے مختلف میڈیکل کالجوں میں خدمات انجام دینے کے بعد الفلاح یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تحقیقات کے مطابق وہ ستمبر ۲۰۱۲ سے دسمبر ۲۰۱۳ تک کانپور کے ایک میڈیکل کالج میں شعبہ فارماکولوجی کی سربراہ رہی۔ اس کے پاسپورٹ سے پتا چلا ہے کہ وہ ۲۰۱۶ سے ۲۰۱۸ تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم رہی۔
اس کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ اکثر بغیر اطلاع دیے کام سے غیر حاضر رہتی تھی۔
شاہین سعید کی شادی ڈاکٹر حیات ظفر سے ہوئی تھی لیکن ۲۰۱۲ میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ ان کے دو بچے ہیں جو اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد ان کا کوئی رابطہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا، ’’وہ خاص مذہبی نہیں تھی بلکہ ایک لبرل سوچ رکھتی تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ ہم آسٹریلیا یا یورپ میں جا کر بسیں۔ اسی بات پر اختلاف ہوا اور ہم الگ ہوگئے۔ میرے بچے اس سے بات نہیں کرتے۔ وہ پلمنالوجی کی پروفیسر تھی اور اس نے ۲۰۰۶ میں اپنی ڈگری مکمل کی تھی‘‘۔
شاہین کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ ان کی بیٹی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین اکثر کلاسوں سے غیر حاضر رہتی تھی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اس کے خلاف شکایات بھی ملی تھیں۔ وہ کالج کی کور کمیٹی کی رکن بھی تھی۔
تحقیقات کاروں نے اب یونیورسٹی سے اس کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ وہ کن دنوں تدریسی سرگرمیوں میں شریک تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہین، ڈاکٹر مزمل اور ڈاکٹر عمر تینوں الفلاح یونیورسٹی میں کام کر رہے تھے۔
شاہین اور مزمل حراست میں ہیں جبکہ ڈاکٹر عمر کے بارے میں خیال ہے کہ وہ پیر کو لال قلعے کے قریب کار دھماکے میں مارا گیا جس میں ۱۳؍ افراد ہلاک اور۲۰ زخمی ہوئے۔ندائے مشرق ویب ڈیسک

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی دھماکے کی تحقیقات:ڈاکٹر عمر اور مزمل کے کمرے سے ڈائریاں برآمد

Next Post

ڈی این اے ٹیسٹ سے ڈاکٹر عمر نبی کے دھماکہ والی کار میں ہونے کی تصدیق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
ڈی این اے ٹیسٹ سے ڈاکٹر عمر نبی کے دھماکہ والی کار میں ہونے کی تصدیق

ڈی این اے ٹیسٹ سے ڈاکٹر عمر نبی کے دھماکہ والی کار میں ہونے کی تصدیق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.