پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انٹرپول سے ڈاکٹر مظفر کیخلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-14
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۱۳نومبر
جموں کشمیر پولیس نے انٹرپول سے قاضی گنڈ کے رہائشی ڈاکٹر مظفر کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست دی ہے ۔
یہ کارروائی حال ہی میں بے نقاب ہوئے بین ریاستی’وائٹ کالر‘دہشت گرد ماڈیول سے متعلق ہے ، جو دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے سے منسلک پایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مظفر، ڈاکٹر عدیل کے بھائی ہیں، جو ان آٹھ گرفتار افراد میں شامل ہیں جن میں تین ڈاکٹر بھی تھے ۔ یہ تمام افراد اُس دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ بتائے جا رہے ہیں جس کا انکشاف فرید آباد، دہلی، ہریانہ اور جموں و کشمیر میں ایک طویل مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا تھا۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈاکٹر مظفر۲۰۲۱میں ترکی گئے تھے ، جہاں وہ ڈاکٹر مزمل گنائی اور ڈاکٹر عمر نبی کے ساتھ۲۱روزہ دورے پر موجود تھے ۔ عمر نبی وہی شخص ہے جو مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار چلا رہا تھا، جس میں دھماکہ ہونے سے۱۳؍افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔
پولیس نے بتایا کہ جب ڈاکٹر مظفر کا نام تحقیقات میں سامنے آیا تو فوری طور پر اس کی تلاش شروع کی گئی، تاہم معلوم ہوا کہ وہ اگست۲۰۲۵میں بھارت چھوڑ کر دبئی چلے گئے اور فی الحال افغانستان میں روپوش ہیں۔
اس پیش رفت کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے انٹرپول کو مطلع کرتے ہوئے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر گرفتار کر کے بھارت لایا جا سکے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ لال قلعہ کے قریب ہوئے خوفناک دھماکے کے بعد پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جیشِ محمد اور انصار غزوۃ الھند سے وابستہ ایک وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا، جس کے تار کشمیر، ہریانہ، یوپی اور بیرون ملک تک پھیلے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد:پولیس

Next Post

دہشت گردی کا نیا چہرہ بے نقاب وائٹ کالر نیٹ ورک تشویش کا باعث‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
امیت شاہ راجوری اور بارہمولہ اضلاع میں عظیم الشان جلسوں سے خطاب کریں گے : سنیل شرما

دہشت گردی کا نیا چہرہ بے نقاب وائٹ کالر نیٹ ورک تشویش کا باعث‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.