منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریاستی درجے کی بحالی تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی:قرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۴نومبر
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے عوام سے جو وعدے کیے تھے ، وہ تاحال پورے نہیں ہوئے ہیں۔
قرہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس نہیں دیا جاتا، تب تک کانگریس پارٹی کسی بھی صورت کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کرے گی۔
کانگریسی لیڈر نے یہ بات منگل کے روز سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ۵؍اگست۲۰۱۹کے فیصلوں کے بعد مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام سے بہت سے وعدے کیے تھے ، مگر چھ سال گزر جانے کے باوجود اُن میں سے کوئی بھی وعدہ عملی جامہ نہیں پہن سکا۔
قرہ نے کہا’’وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے عوام سے ریاستی درجہ کی بحالی، روزگار کے مواقع اور عوامی نمائندگی کو مضبوط بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج بھی جموں و کشمیر کے لوگ سیاسی غیر یقینی صورتحال میں مبتلا ہیں‘‘۔
کانگریس صدر نے مزید کہا کہ پارٹی کی پالیسی بالکل واضح ہے ، جب تک ریاستی درجہ بحال نہیں ہوتا، ہم اقتدار کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
ریزرویشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں طارق حمید قرہ نے کہا کہ ریزرویشن کا فیصلہ آبادی کے تناسب سے ہونا چاہئے ۔ اُنہوں نے کہا’’ہم سمجھتے ہیں کہ جس طبقے کی آبادی زیادہ ہے ، اُسی کے مطابق اُسے نمائندگی ملنی چاہیے ‘‘۔
قرہ نے اس ضمن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’راہل جی نے بھی کہا ہے کہ آبادی کے حساب سے ہی لوگوں کو حق دیا جانا چاہئے ، تاکہ مساوات اور انصاف کا اصول برقرار رہے ‘‘۔
کانگریسی نے زور دے کر کہا کہ کانگریس عوامی مسائل پر سیاست نہیں کرتی بلکہ اُن کے حل کے لیے پرعزم ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ترجیح جمہوریت کی بحالی، ریاستی درجہ کی واپسی، اور عوامی اداروں کو بااختیار بنانا ہے  (یو این آئی)-

 

 

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام ضمنی انتخاب: پی ڈی پی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس

Next Post

سرکاری زمین پر پیٹرول پمپ اے سی بی نے کیس درج کر لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
سرکاری زمین پر پیٹرول پمپ اے سی بی نے کیس درج کر لیا

سرکاری زمین پر پیٹرول پمپ اے سی بی نے کیس درج کر لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.