بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی میں بی جے پی رکن کے ’قوم پرست ہندوؤں‘ والے بیان پر ہنگامہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-30
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۲۹؍اکتوبر
بدھ کے روز جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اْس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب بی جے پی کی رکنِ اسمبلی شگن پریہار نے الزام لگایا کہ حکومت ضلع کشتواڑ کے اْن علاقوں کو نظر انداز کر رہی ہے جہاں ’’قوم پرست ہندو‘‘ رہتے ہیں۔
زیرو آور کے دوران دیے گئے اس بیان پر حکومتی بینچوں نے سخت اعتراض کیا۔
وزیر جاوید ڈار نے کہا کہ یہ ریمارکس اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ نوعیت کے ہیں، اس لیے انہیں کارروائی سے حذف کیا جانا چاہیے۔
نیشنل کانفرنس کے رکنِ اسمبلی نذیر احمد خان گریزی نے کہا کہ ’’ہزاروں مسلمان اس ملک کے لیے قربانیاں دے چکے ہیں، ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا یا ان کی توہین کرنا ناقابلِ قبول ہے۔‘‘
ایوان میں شور شرابے کے درمیان نائب وزیرِ اعلیٰ سرندر چودھری نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں مسلمان، سکھ اور عیسائی بھی اْسی طرح قوم پرست ہیں جیسے ہندو۔‘‘انہوں نے اسپیکر سے گزارش کی کہ ’’ایوان کے ریکارڈ سے ان تکلیف دہ الفاظ کو حذف کیا جائے۔‘‘
تاہم شگن پریہار نے وضاحت دی کہ پی ڈی پی کے اراکین نے بھی منگل کو ایوان کی کارروائی کے دوران اسی نوعیت کے ریمارکس دیے تھے۔ ان کے مطابق ’’پی ڈی پی کے اراکین نے کہا تھا کہ ہندو ’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں۔‘‘
پریہار اور نائب وزیرِ اعلیٰ سرندر کمار چودھری دونوں نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ایوان کی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ دیکھی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔کانگریس کے اراکین نے بھی بی جے پی رکن کے بیان پر سخت اعتراض کیا۔
وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ ’’حکومت کسی مذہبی بنیاد پر کام نہیں کرتی، ہم سب کے لیے برابری کے اصول پر کام کرتے ہیں۔‘‘
اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے بی جے پی رکن اسمبلی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ پہلی بار اس ایوان میں آئی ہیں، لہٰذا اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتیں۔ متنازعہ بیانات سے گریز کریں۔ آپ کا مستقبل روشن ہو، یہی ہم چاہتے ہیں۔‘‘
ایوان میں بعد ازاں ماحول معمول پر آیا، تاہم اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ ایسے ریمارکس ایوان کے ریکارڈ سے حذف کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے بیانات کی حوصلہ شکنی ہو۔ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۸۱ء۲لاکھ صارفین پاور ایمنسٹی اسکیم سے مستفید:حکومت

Next Post

۵۱۱بے زمین افراد کو فی فرد ۵مرلہ اراضی فراہم:حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ

۵۱۱بے زمین افراد کو فی فرد ۵مرلہ اراضی فراہم:حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.