بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کے لڑکوں اور لڑکیوں کی کبڈی ٹیموں نے جیتے سونے کے تمغے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-25
in کھیل
A A
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

ہندوستان کے لڑکوں اور لڑکیوں کی کبڈی ٹیموں نے جیتے سونے کے تمغے
منامہ (بحرین)، 24 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کے لڑکوں اور لڑکیوں کی کبڈی ٹیموں نے فائنل میں ایران کے خلاف مختلف الگ الگ انداز میں فتح حاصل کرتے ہوئے سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔ عیسیٰ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچوں میں، ہندوستانی لڑکوں کی ٹیم نے ایران کو 35-32 سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے ایران کے خلاف یکطرفہ کبڈی کے دو ہاف کے بعد 75-21 سے شاندار فتح حاصل کی۔ ہندوستانی لڑکیوں کی کبڈی ٹیم گروپ اسٹيج میں بھی ناقابلِ شکست رہی تھی۔ انہوں نے لیگ میچوں میں بنگلہ دیش کو 46-18، تھائی لینڈ کو 70-23، سری لنکا کو 73-10 اور ایران کو 59-26 سے شکست دی تھی۔
اسی طرح، ہندوستانی لڑکوں کی کبڈی ٹیم بھی گروپ اسٹيج میں ناقابلِ شکست رہی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کو 83-19، سری لنکا کو 89-16، پاکستان کو 81-26، ایران کو 46-29، میزبان بحرین کو 84-40 اور تھائی لینڈ کو 85-30 سے ہرا دیا۔
اس سے قبل دن میں، ہندوستان نے تائیکوانڈو مقابلوں میں دو کانسے کے تمغے اور ایتھلیٹکس میں ایک چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ بھی جیتا تھا۔
دیباشیش داس لڑکوں کی انفرادی ریکگ نائزڈ پومسے مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچے۔ انہوں نے راؤنڈ آف 16 میں بنگلہ دیش کے طالب حسین عثمان اور کوارٹر فائنل میں منگولیا کے امر امرگالن کو ہرایا۔ تاہم، سیمی فائنل میں دیباشیش کو چین کے گاؤ جیکسواں سے شکست ہوئی اور انہیں کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
مکسڈ پیئر ریکگنائزڈ پومسے مقابلے میں، یاشوینی سنگھ اور شیوانشو پٹیل کی ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں پہنچ کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں ویتنام کی ٹیم کو ہرایا لیکن سیمی فائنل میں تھائی لینڈ سے شکست کھائی۔
رنجنا یادو نے بھی ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتا، انہوں نے لڑکیوں کی 5000 میٹر واک میں 24:25.88 کا وقت نکال کر چین کی لیو شیئی (24:15.27) کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ ہندوستان کی ریا راتھور اسی مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہیں۔
جیسمن کور نے لڑکیوں کے شاٹ پٹ میں 14.86 میٹر تھرو کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا، جبکہ شوریہ امبورے نے لڑکیوں کی 100 میٹر ہَرڈلز میں 13.73 کے نئے پرسنل بیسٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
جمعرات کو حاصل شدہ سات تمغوں کے ساتھ، ہندوستان کا مجموعی میڈل شمار ایشین یوتھ گیمز 2025 میں دو سونے، تین چاندی اور پانچ کانسے سمیت کل 10 تمغے ہو گیا اور ہندوستان تمغوں کی فہرست میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈیوڈ ملر، جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

Next Post

ہندوستان اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گا اور وراٹ کوہلی اور شبھمن گل پر ہو گی نظر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل

ہندوستان اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گا اور وراٹ کوہلی اور شبھمن گل پر ہو گی نظر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.