بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اہل وطن مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کے لئے کام کریں: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-05
in قومی خبریں
A A
قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

بھیماورم // وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے جانوں کی بازی لگانے والے مجاہدین آزادی کے خوابوں کو پوراکرنے کے لئے ہم تمام ہندوستانیوں کو ایسا ہندوستان بنانے کی ذمہ داری ہے جس میں غریب، کسان، مزدور، پسماندہ، قبائلی سب کے لئے مساوی مواقع ہوں مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کے 125ویں یوم پیدائش کی تقریبات سے پیر کو آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت سال بھر کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا، ’’آج ایک طرف ملک آزادی کے 75 سال کا امرت مہوتسومنارہا ہے، تو ساتھ ہی الوری سیتارام راجو گارو کی 125 ویں یوم پیدائش کا موقع بھی ہے۔ اتفاق سے اسی وقت ملک کی آزادی کے لیے ہوئی ’رمپا کرانتی‘ کے بھی 100 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ الوری سیتارام راجو گارو کی 125 ویں یوم پیدائش اور رمپا کرانتی کی 100 ویں سالگرہ سال بھر منائی جائے گی۔
انہوں نے اہل وطن سے مطالبہ کیا کہ سب کو مل کر آزادی پسندوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں ان مجاہدین آزادی کے خوابوں کو پورا کرنا ہم سب ہم وطنوں کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا نیا ہندوستان ان کے خوابوں کا ہندوستان ہونا چاہئے۔ ایک ایسا ہندوستان – جس میں غریبوں، کسانوں، مزدوروں، پسماندہ، قبائلیوں سب کے لیے یکساں مواقع ہوں۔
الوری سیتارام راجو کی انگریزوں کے ساتھ اپنی پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم وطنوں کو اسی عزم کے ساتھ ملک کے سامنے چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا اور ان پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا، "الوری سیتارام راجو نے انگریزوں کے ساتھ اپنی جدوجہد کے دوران یہ دکھایا کہ – ‘دم ہے تو مجھے روک لو’۔ آج ملک بھی اپنے سامنے درپیش چیلنجوں سے، مشکلات سے اسی ہمت کے ساتھ، 130 کروڑ ملک کے باشندے، اتحاد، طاقت کے ساتھ، ہر چیلنج کو کہہ رہے ہیں- ‘دم ہے تو ہمیں روک لو۔
الوری سیتارام راجو کی جائے پیدائش کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا، ’’پنڈرنگی میں الوری سیتارام راجو کی جائے پیدائش کی تزئین و آرائش، چنتاپلی تھانے کی تزئین و آرائش، موگلو میں الوری دھیان مندر کی تعمیر، یہ کام ہمارے امرت روح کی علامت ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھو کو پھر سے دھچکا، ایک اور ایم ایل اے شنڈے کیمپ میں شامل

Next Post

متحدہ عرب امارات کےفیلڈہسپتال نےافغانستان کے زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں کام شروع کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
افغانستان میں زلزلے کے ملبے میں زندہ افراد کی تلاش روک دی گئی

متحدہ عرب امارات کےفیلڈہسپتال نےافغانستان کے زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں کام شروع کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.