جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بڈگام میںمشکل !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-10-22
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

سچ تو یہ ہے کہ ایک بات جو ہماری اس نا سمجھ ، سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ بڈگام میں کیا ہو گا… نہیں صاحب ہم ہار جیت کی بات نہیں کررہے ہیں‘بالکل بھی نہیں کررہے ہیں… بلکہ ہم … ہم یہ بات کررہے ہیں کہ اس حلقے کے ضمنی انتخابات میں امیدوار کس کی بات کریں … کیا بات کریں گے ‘ کیا وعدہ کریں گے… کس کا وعدہ کریں گے اور… اور یہ مشکل سبھی امیدواروں کو درپیش ہو گی… سب سے زیادہ این سی کے آغا محمود کو… اور سو فیصد ہو سکتی ہے ۔ وہ کیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات میں این سی نے ہول سیل میں وعدے کئے … ہر ایک حلقے میں کئے… وہ وعدے کئے جو وہ پورا کر سکتی ہے لیکن کر نہیں رہی ہے اور… اور وہ بھی جنہیں یہ کبھی پورا کر سکتی ہے… لیکن چونکہ گزشتہ سال لوگ بھی ایک فیصلہ لے چکے تھے… این سی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ سو انہوں نے این سی کو ووٹ دیا اور… اور ہول سیل میں دیا… اب ایک سال بعد صورتحال بدل گئی ہے… مکمل طور پر بدل گئی ہے… اور لوگ سمجھ گئے ہیں…وہ سمجھ گئے ہیں ‘ جو وہ گزشتہ سال اسمبلی الیکشن کے وقت سمجھ نہیں گئے تھے… اس لئے این سی کے امیدوار اب کی بار لوگوں کو کیا سمجھائیں گے ہم نہیںجانتے ہیں … بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… لیکن صاحب بات این سی کی ہی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ پی ڈی پی بھی جنگل سے باہر نہیں آئی ہے… ابھی نہیں آئی ہے اور… اور لوگ جانتے ہیں… وہ سب جانتے ہیں جو اس جماعت نے کیا … ماضی میں کیا اور جن کے ساتھ مل کر کیا اور… اور جن کے ساتھ مل کر دیا … اللہ میاں کی قسم ان کی تو ضمانت ضبط ہو جائیگی… لیکن… لیکن ان کی بہادری کی تعریف کئے بغیر ہم نہیں رہ سکتے ہیں… کہ … کہ وہ پھر بھی اتریں ہیں… میدان میں اتریں ہیں‘ ہارنے کیلئے ہی سہی ‘ لیکن اتریں ہیں… کہ کم از کم ان کے پاس تو لوگوں کو کہنے کیلئے بالکل بھی کچھ نہیں ہے… این سی کے پاس سی ایم صاحب ہیں ‘ جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ پیش کرنے میں مہارت رکھتے ہیں… پی ڈی پی کے پاس میڈم جی ہیں جو ایک غضب کی اداکارہ ہیں… لیکن بی جے پی کے پاس کچھ نہیں ہے… کہنے کیلئے اور نہ دکھانے کیلئے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دربار مو کی بحالی: روایت یا غیر ضروری بوجھ؟

Next Post

’جو صحیح ہے کرو ورنہ…‘:ٹرمپ کی حماس کو ’بے رحم‘ انجام کی وارننگ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

’جو صحیح ہے کرو ورنہ…‘:ٹرمپ کی حماس کو ’بے رحم‘ انجام کی وارننگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.