جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گریٹا تھیونبرگ پر اسرائیلی حراست میں تشدد، ‘پنجرے میں گیس بھرنے ‘ کی دھمکی کا انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-17
in عالمی خبریں
A A
گریٹا تھیونبرگ پر اسرائیلی حراست میں تشدد، ‘پنجرے میں گیس بھرنے ‘ کی دھمکی کا انکشاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

اسٹکہوم، 16 اکتوبر (یو این آئی) سوئیڈن کے نیوز آؤٹ لیٹ ‘افٹُن بلادیٹ’ نے بدھ کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں رپورٹ کیا ہے کہ سویڈش کارکن گریٹا تُھنبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی حراست کے دوران ‘تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تذلیل کی گئی اور یہاں تک کہ ‘پنجرے میں گیس بھرنے ‘ کی دھمکی دی گئی’۔
ڈان نیوزمیں شائع خبر کے مطابق گریٹا ان 450 افراد میں شامل تھیں، جو گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہاز پر سوار تھے ، یہ ایک انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن تھا، جس میں 40 سے زائد کشتیوں نے حصہ لیا تھا، اس مشن کا مقصد غزہ کی پٹی میں خوراک، پانی اور ادویات پہنچانا تھا، جہاں اسرائیل کی جانب سے دو سال سے محاصرہ جاری ہے ۔
یہ کشتیاں یکم اکتوبر کو اسرائیلی بحریہ نے روک لی تھیں، اور گریٹا سمیت تمام کارکنوں کو گرفتار کر کے اسرائیلی حراست میں لے لیا گیا تھا، انہیں 6 اکتوبر کو رہا کر کے یونان بھیج دیا گیا تھا۔ اپنے انٹرویو میں گریٹا تُھنبرگ نے اسرائیلی حراست میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کو بیان کیا ‘تحقیر، تشدد کی دھمکیاں، اور جسمانی مارپیٹ’۔
افٹُن بلادیٹ نے لکھا کہ وہ اپنے بارے میں یا اس اذیت کے بارے میں سرخیاں نہیں چاہتیں جس کا وہ کہتی ہیں کہ انہیں سامنا کرنا پڑا، یہ ان کی ابتدائی باتوں میں سے ایک تھی، جب وہ اپنے ملک واپس آئیں۔
سرگیلز ٹورگ میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک دیگر سوئیڈش کارکنوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران، گریٹا نے کہا کہ یہ میرے یا فلوٹیلا کے دیگر افراد کے بارے میں نہیں ہے ، ہزاروں فلسطینی، جن میں سیکڑوں بچے شامل ہیں، اس وقت بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں، اور ان میں سے کئی پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ اگر اسرائیل پوری دنیا کی موجودگی میں، ایک مشہور، سفید فام، سوئیڈش پاسپورٹ رکھنے والی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کر سکتا ہے ، تو ذرا سوچیں کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ بند کمروں میں کیا کرتے ہوں گے ۔
گریٹا نے کہا کہ فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ اس اذیت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جس کا فلسطینی دہائیوں سے سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی قید کے مقام کی دیواروں پر گولیوں کے سوراخ، خون کے دھبے اور فلسطینی قیدیوں کے کندہ کردہ پیغامات دیکھنے کا ذکر کیا۔
گریٹا نے اس رات کا ذکر بھی کیا، جب اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا پر چڑھائی کی اور بتایا کہ اسرائیل نے کیمیائی مواد استعمال کیا اور اب وہ کبھی بھی ستاروں بھرا آسمان دیکھ کر ڈرونز کو بھول نہیں سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں نیچے بہت زیادہ گرمی تھی، ہم بس بیٹھے رہے ، جو لوگ ہمیں نہیں دیکھ رہے تھے ، وہ کشتی کے گرد گھوم رہے تھے ، چیزیں توڑ رہے تھے اور ہر چیز ادھر اُدھر پھینک رہے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق کہ تقریباً 20 گھنٹے بعد وہ اشدود پہنچے تھے ، جو اسرائیل کی سب سے بڑی صنعتی بندرگاہ ہے اور تل ابیب سے 40 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے ، ایک فوجی نے گریٹا تُھنبرگ کی طرف اشارہ کیا اور کہا تم پہلے ، چلو!’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا

Next Post

غزہ میں اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
غزہ میں اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.