سرینگر//
وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کرکے رکھ دیا ہے ۔
مانسون کے جموں کشمیر میں داخل ہونے کے باوجود بھی جہاں وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے وہیں دن کے دوران بھی درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی درج نہیں ہو رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ترجمان نے کہا کہ وادی میں ۳؍اور۴جولائی کو بارشوں کا امکان ہے ۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو رات کے دوران بھی گرمی کی شدت سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۲۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ء۶۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۲۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۲۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی میں گرچہ لوگ راحت کے لئے پنکھوں وغیرہ جیسے الیکٹرانک آلات کر رہے ہیں لیکن بے قراری بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔
گرمی سے بچنے کیلئے جہاں بچے دن پر ندی نالوں میں نہاتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں وہیں لوگوں کا سیاحتی مقامات کی طرف بھی رخ کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔