جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی سی طبقات کو 42فیصدریزرویشن کے جی او پر روک لگادی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

حیدرآباد 9اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے جاری کردہ جی او ایم 9 کے نفاذ پر عمل آوری کو روک دیا ہے ۔ عدالت نے عبوری احکامات جاری کرتے ہوئے اس جی او پر عمل آوری کوتاحکم ثانی معطل کر دیا۔ عدالت نے ریاستی حکومت کواندرون چارہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی اور درخواست گزاروں کو اس کے بعد دو ہفتوں میں اپنے اعتراضات داخل کرنے کی مہلت دی۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 6ہفتوں بعد مقرر کی گئی ہے ۔ یہ فیصلہ دو دن تک جاری رہنے والی تفصیلی سماعت کے بعد سنایا گیا جس میں عدالت نے بی سی کوٹہ میں اضافہ کی قانونی حیثیت اور اس کے تناسب پر بحث کی۔ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل سدرشن ریڈی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی نے بی سی ذاتوں کی گنتی کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی تھی اور آزادی کے بعد مکمل ذاتوں کی گنتی صرف تلنگانہ میں ہی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر سروے کیا گیا اور کسی نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سروے کے مطابق ریاست میں بی سی آبادی 57.6 فیصد ہے اس بنیاد پر حکومت نے متفقہ طور پر 42 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا۔ اسمبلی نے بھی تسلیم کیا کہ بی سیز سیاسی طور پر پسماندہ ہیں اسی لئے قرارداد منظور کی گئی۔ایک اور وکیل روی ورما نے اپنے دلائل میں کہا کہ دستورمیں کہیں بھی ریزرویشن کے لئے 50 فیصد کی حد مقرر نہیں ہے ۔ ان کے مطابق ایس سی، ایس ٹی اور بی سی طبقات مجموعی طور پر 85 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں لیکن انہیں صرف 67 فیصد ریزرویشن دیا جا رہا ہے جب کہ 15 فیصد آبادی کے لیے 33 فیصد نشستیں کھلی رکھی گئی ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکومت کے جی او نمبر 9 پر حکمِ التوا جاری کردیا اور اس کے نفاذ کو عارضی طور پر روک دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے

Next Post

کرناٹک میں استعفیٰ دینے والے وزراء نے اپنے مطالبات پیش کیے ہیں: جی پرمیشور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post

کرناٹک میں استعفیٰ دینے والے وزراء نے اپنے مطالبات پیش کیے ہیں: جی پرمیشور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.