سرینگر/۹؍اکتوبر
جموں کشمیر حکومت نے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلی کے تحت۱۰۸؍ جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور قرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں ۔
جی اے ڈی کے جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق‘منظور احمد قادری جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے، کو جموںو کشمیر لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اعجاز عبداللہ سراف‘ سی ای او/سیکرٹری،جموںکشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ، کو دستیاب خالی عہدے کے خلاف جے کے اسپیشل ٹریبونل کے رکن کے طور پر منتقل اور تعینات کیا گیا ہے۔
منیر الاسلام سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، اپنے موجودہ فرائض کے علاوہ بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سی ای او/سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے، جب تک کہ مزید احکامات جاری نہ ہوں۔
متھورا معصوم کو فلوری کلچر، کشمیر کے ڈائریکٹر کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔راجیش کمار شوان اسپیشل سیکرٹری، ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
مشیر احمد مشن ڈائریکٹر، آئی سی ڈی ایس کو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔راکیش کمار سرنگل کو اسپیشل سیکرٹری، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔عبدالرشید وار کو منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
محمد شاہد سلیم دار، کو ہاسپیٹلٹی اینڈ پروٹوکول، جے کے کے ڈائریکٹر کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر روی شنکر شرماکو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، ریہیبلیٹیشن اینڈ ریکنسٹرکشن کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔منیشا سرن کو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، ڈیپارٹمنٹ آف رورل ڈویلپمنٹ اینڈ پنچایتی راج کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔پرنیما میتل کو جے کے ویمن ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔حارث احمد ہنڈو‘ جوچیف منسٹر سیکریٹریٹ میں اسپیشل سیکرٹری ہیں، اپنے موجودہ فرائض کے علاوہ ایس کے آئی سی سی کے ڈائریکٹر اور رائل اسپرنگ گالف کورس کے سیکرٹری کے عہدوں کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔
اشونی کھجوریا جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی کے مزید احکامات کے منتظر رہیں گے۔ کپیل شرما کو ڈائریکٹر، اربن لوکل باڈیز، جمیو کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔طارق حسین گنائی ڈائریکٹر جنرل، اسٹیٹس، کشمیر، جو ڈائریکٹر جنرل، اسٹیٹس، جموں کے اضافی چارج میں ہیں، اپنے موجودہ فرائض کے علاوہ جے کے میڈیکل سپلائیز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے، جب تک کہ مزید احکامات جاری نہ ہوں۔
راکیش کمارکو ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (ایکس آفیسیو سیٹلمنٹ آفیسر)، راجوری کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔راجندر سنگھ کو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔اْلفت جبین کو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، کوآپریٹیوز ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔انجو گپتاکو اضافی ٹرانسپورٹ کمشنر، جے کے کے طور پر منتقل کیا گیا۔ نصیر احمد وانی کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔ یہ عہدہ وہ ۳۱؍ اکتوبر۲۰۲۵ کو ڈاکٹر غلام نبی ایتوکی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالیں گے۔ملک زادہ شیراز الحق کو اضافی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، راجوری کے طور پر تعینات کیا گیا۔غلام رسول کو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا۔رنجیت سنگھ کو ڈائریکٹر، سوشل ویلفیئر، جموں کے طور پر منتقل کیا گیا۔ جگل کشور، سیکرٹری، جے کے سوشل اینڈ ایجوکیشنل بیک ورڈ کلاسز کمیشن، کو اضافی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، ادھمپور کے طور پر منتقل کیا گیا۔ارون کشور کوٹوال اضافی ٹرانسپورٹ کمشنر، جے کے، کو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔بشارت حسین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر/سیکرٹری، جے کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے طور پر منتقل کیا گیا۔دیوینڈر سنگھ کٹوچ کو ایڈمنسٹریٹر، گورنمنٹ میڈیکل کالج، ادھمپور کے طور پر منتقل کیا گیا۔ونود کمار بہنل کو اضافی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، کشتیار کے طور پر منتقل کیا گیا۔
پرویز سجاد گنائی کو حکومت کے اسپیشل سیکرٹری، کلچر ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ اشفاق احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ جہانگیر ہاشمی کو رجسٹرار، ضلع کولگام کے طور پر منتقل کیا گیا۔تزین مختار کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔جگدیش چندر کو جوائنٹ ڈائریکٹر، ایجوکیشن، ادھمپور/ریاسی کے طور پر منتقل کیا گیا۔
ویویک پوری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سرنسر۔مانسر کے طور پر منتقل کیا گیا۔ تبسم شفاعت کاملی کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو)، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔ محمد سید خان کو پروگرام آفیسر‘آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، کٹھوعہ کے طور پر منتقل کیا گیا۔غلام نبی تھاٹھ کو اضافی سیکرٹری، حکومت، ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ظہوراحمد راینا کو جوائنٹ ڈائریکٹر، انفارمیشن (ہیڈ کواٹر)، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن، جے کے کے طور پر منتقل کیا گیا۔نوید وزیر کو جنرل منیجرڈی آئی سی، ریاسی کے طور پر منتقل کیا گیا۔دھرندر شرما کو اضافی سیکرٹری، حکومت، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔جتندر مشرا کو سب رجسٹرار، اخنور کے طور پر منتقل کیا گیا۔جگندر سنگھ جسروٹیاکو ڈپٹی کمشنر، سٹیٹ ٹیکسز (اینفورسمنٹ)، کتھوا کے طور پر منتقل کیا گیا۔سپریہ کوہلی کو اضافی سیکرٹری، ریزیڈنٹ کمیشن، حکومت جے کے، نئی دہلی کے طور پر منتقل کیا گیا۔ نعیم النسا کو جنرل منیجر،ڈی آئی سی، پونچھ کے طور پر منتقل کیا گیا۔راکیش کمار کو سیکرٹری، جے کے سوشل اینڈ ایجوکیشنل بیک ورڈ کلاسز کمیشن کے طور پر منتقل کیا گیا۔سہیل الاسلام کو جوائنٹ کمشنر، سری نگر میونسپل کارپوریشن کے طور پر تعینات کیا گیا۔سرتاج حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹیوزیر برائے فوڈ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرزمنتقل کیا گیا۔ تنویر المجید وانی کو اضافی سیکرٹری، حکومت، پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔محمد اشفاق کو جوائنٹ ڈائریکٹر، ایجوکیشن، ڈوڈا کے طور پر منتقل کیا گیا۔ وکاس دھراباغاتی کو اضافی سیکرٹری، حکومت، ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔میر زاہدہ کو ڈپٹی کمشنر، سٹیٹ ٹیکسز (اپیلز ۱)، سری نگر کے طور پر منتقل کیا گیا۔
شاوِی کو جوائنٹ ڈائریکٹر، آئی سی ڈی ای س، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ دیبہ خالد کو جوائنٹ ڈائریکٹر، ہینڈی کرافٹس، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔ثناخان، کو ڈپٹی کمشنر، سٹیٹ ٹیکسز، جیوڈیشیل کے طور پر منتقل کیا گیا۔ احسان الحق چشتی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (پی آر)، سرینگر، کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ولر،مانسبل کے طور پر منتقل کیا گیا۔شیبا عنایت کو ڈیولپمنٹ آفیسر، ہینڈی کرافٹس (ٹیکسٹائلز)، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔عابد اقبال ملک کو پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)، پلواہما کے طور پر منتقل کیا گیا۔پیرزادہ فرحت احمد کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)، سری نگر کے طور پر منتقل کیا گیا۔مظفر احمد شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، شوپیان کے طور پر منتقل کیا گیا۔طارق احمد ریشی کو پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)، سری نگر کے طور پر منتقل کیا گیا۔ سہیل احمد لون کو حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری، جَل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔محمد رفیق کو سب رجسٹرار، تھن منڈی کے طور پر منتقل کیا گیا۔رفیق احمد کو پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)، سامبا کے طور پر منتقل کیا گیا۔شراز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، رامبن کے طور پر منتقل کیا گیا۔ شوکت احمدبٹ سب رجسٹرار، سوپور، کو سب رجسٹرار، پہلگام کے طور پر منتقل کیا گیا۔ وہ اپنے فرائض کے ساتھ سب رجسٹرار، اننت ناگ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محمد حنیف کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، پونچھ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ شوبی تبسم کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر، سری نگر کے طور پر منتقل کیا گیا۔
عبدالجبار کو پرسنل آفیسر، ایسوسی ایٹڈ ہاسپٹلز، جموںکے طور پر منتقل کیا گیا۔مشتاق احمد یعقوبی کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔آصف امین چندیل کو ڈپٹی سیکرٹری، حکومت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ہرویندر سنگھ کو ڈیولپمنٹ آفیسر، ہینڈی کرافٹس (نان ٹیکسٹائلز)، جمیو کے طور پر منتقل کیا گیا۔بابو پردیپ کمار کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ادھمپور کے طور پر منتقل کیا گیا۔ ارشاد قادری بٹ کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کپوارہ کے طور پر منتقل کیا گیا۔
تیج کرشن کول کو اسسٹنٹ کمشنر، ریلیف آرگنائزیشن (مائگرنٹس)، جموں کے طور پر منتقل کیا گیا۔اجیت کمار کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کتھوا کے طور پر منتقل کیا گیا۔ اعجاز علی لون کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، بندپورہ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ نیرج شرما کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کشتیار کے طور پر منتقل کیا گیا۔سخی محمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، سری نگر کے طور پر منتقل کیا گیا۔محمد الطاف راتھرکو اسسٹنٹ کمشنر، سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔
سنیل دت کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹرائبل افیئرز، جمیو کے طور پر منتقل کیا گیا۔اینجل کوٹوال کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جے کے کے طور پر منتقل کیا گیا۔ پنکج ساسان کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹورزم، جموں کے طور پر منتقل کیا گیا۔ شروْتی بھاردوائی کو ڈپٹی ڈائریکٹر، انفارمیشن (کے بی آئی)، نئی دہلی کے طور پر منتقل کیا گیا۔غلام رسول میر کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، پلواہما کے طور پر منتقل کیا گیا۔غلام محمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، اننت ناگ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ببیتا کماری کو ڈپٹی ڈائریکٹر،ہیپا اینڈ آر ڈی جموں کے طور پر منتقل کیا گیا۔ محمد رفیق زوئی اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کلگام کے طور پر منتقل کیا گیا۔ساجد رشید بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ہیپا اینڈ آر ڈی کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔ ارشادہ اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈلومز، کے طور پر منتقل کیا گیا۔
رمن کمار کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر، جموں کے طور پر منتقل کیا گیا۔برہم رائے کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ہاسپیٹلٹی اینڈ پروٹوکول (اسٹورز) کے طور پر منتقل کیا گیا۔منیر احمد خان کو سیکرٹری، لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی، سرینگر کے طور پر منتقل کیا گیا۔امیت سنگھ منہاس، کو ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹری معزز ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ تعینات کیا گیا۔ ثنا خان کو انڈر سیکرٹری، جے کے سروسز سلیکشن بورڈ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ڈاکٹر محسن مشتاق،کو حج آفیسر، جے کے حج کمیٹی کے طور پر منتقل کیا گیا۔عامل خطیب کو ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت تعینات کیا گیا۔ساہل بھگوٹر ا کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت تعینات کیا گیا۔ محمد ارشاد کو انڈر سیکرٹری، حکومت، ڈیپارٹمنٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج کے طور پر منتقل کیا گیا۔الکا مسرا کو انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت تعینات کیا گیا۔ شوانی دوئینیا کو منیجر جے کے اسٹیٹ پراپرٹیز، امرتسر کے طور پر منتقل کیا گیا۔ مزمل حسن چودھری کو ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ڈسٹرکٹ ٹرائبل ویلفیئر آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا۔فیصل نذیر کو سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت تعینات کیا گیا۔ فرحت ناز چودھری کو انڈر سیکرٹری، حکومت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔محمد عارف شیخ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایسٹٹس ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔ منیش سودان کو ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت تعینات کیا گیا۔
محمد شفیع لون کو انڈر سیکرٹری، حکومت، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتقل کیا گیا۔غلام رسول میرکو ایڈمنسٹریٹو آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس، کشمیر کے طور پر منتقل کیا گیا۔سروج خان کو پرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر جے کے گورنمنٹ، نئی دہلی کے ماتحت تعینات کیا گیا۔ راجندر کمار، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر ہیں، کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایسٹٹس ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا۔
اس دوران جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے، جس میں۲۱؍افسران شامل ہیں، جن میں سات آئی پی ایس افسران بھی شامل ہیں۔
سینئر آئی پی ایس افسر عبدالغنی میر، جو حال ہی میں اگمٹ کیریئر کے جے کے حصے میں تعینات ہوئے اور پوسٹنگ کے حکم کے منتظر تھے، کو کمانڈنٹ جنرل، ہوم گارڈز، سول ڈیفنس اورایس ڈی آر ایف کے طور پر تعینات کیا گیا، جس سے الوک کمار کی عارضی ذمہ داری ختم ہوئی۔ میر،۱۹۹۴ بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، جنہیں فروری میں ڈی جی پی کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، اور پہلے وہ کشمیر رینج کے آئی جی پی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔(ندائے مشرق خبر)









