جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ریاستی درجہ بھیک نہیں، جموںکشمیر کے لوگوں کا آئینی حق ہے‘

اگر امن و ترقی آ چکی ہے تو درجہ بحال کرنے میں تاخیر کیوں؟ایتو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
’جموںکشمیر میں تمام امتحانات وقت پر اور تعلیمی کیلنڈر کے مطابق منعقد ہوں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۸؍اکتوبر
وزیر صحت سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کوئی مطالبہ نہیں بلکہ یہاں کے عوام کا آئینی حق ہے، اور بی جے پی کے رہنما سنیل شرما کو بھی یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وعدہ پارلیمان میں کیا گیا تھا۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر میں منعقدہ وائٹ کوٹ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
سیاسی امور پر بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا، ’’ہم ریاستی درجہ کے لیے بھیک نہیں مانگ رہے۔ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے، اور یہ حق واپس دیا جانا چاہیے۔‘‘
بی جے پی رہنما سنیل شرما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’انہیں وہ وقت یاد رکھنا چاہیے جب محترم وزیر داخلہ نے پارلیمان میں کھڑے ہو کر وعدہ کیا تھا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بہت جلد بحال کی جائے گی۔ اگر بی جے پی اب یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہاں امن قائم ہو چکا ہے اور ترقی ہوئی ہے، تو پھر بحالی میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں۔‘‘
ایتو نے مزید کہا کہ جموں کے عوام نے بھی اپنے ووٹوں کے ذریعے ریاستی درجہ کی بحالی کی حمایت ظاہر کی ہے۔ ’’اگر وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ یہاں امن و خوشحالی آ گئی ہے، تو اگلا قدم ریاستی حیثیت کی بحالی ہونا چاہیے۔‘‘
وزیر صحت نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے آئینی حقوق کے لیے پْرامن اور پْرعزم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ’’ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، احسان نہیں‘‘۔
ایتو نے پہلے سال کے ایم بی بی ایس طلبہ کو مبارکباد دی اور میڈیکل نشستوں میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا، جو اب تقریباً ۱۹۰ تک پہنچ چکی ہیں۔
وزیر صحت نے کہا ’’یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ مزید طلبہ طب کے شعبے میں شامل ہو رہے ہیں۔ سفید کوٹ صرف ایک وردی نہیں، بلکہ خدمت اور ذمہ داری کی علامت ہے۔‘‘
ایتونے طلبہ کو طب کے پیشے میں ہمدردی کی اہمیت یاد دلاتے ہوئے کہا، ’’جب ایک ڈاکٹر سفید کوٹ پہنتا ہے تو وہ ایک بڑی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ اللہ کے بعد مریض کا سب سے بڑا بھروسہ اپنے ڈاکٹر پر ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں کے ساتھ نرمی اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔ایجنسیز‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں کئی مقامات پر جماعت اسلامی کے ارکان کے گھروں پر چھاپے :پولیس

Next Post

کیا ریاستی درجہ اس لئے چاہئے تاکہ بے گناہ کشمیری شہریوں کو مارا جا سکے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی

کیا ریاستی درجہ اس لئے چاہئے تاکہ بے گناہ کشمیری شہریوں کو مارا جا سکے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.