جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کے رہائشی 2 سال ‘جہنم میں زندہ رہنے ‘ کے بعد امن کے منتظر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in عالمی خبریں
A A
غزہ کے رہائشی 2 سال ‘جہنم میں زندہ رہنے ‘ کے بعد امن کے منتظر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

غزہ، 7 اکتوبر (یو این آئی) 7 اکتوبر 2023 کے واقعات اور اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی کے دو سال مکمل ہوگئے ، یہ عرصہ غزہ کے رہائشیوں کے لیے ‘جہنم میں رہنے ‘ جیسا تھا، اسرائیل اور حماس کے وفود نے پیر کے روز مصر میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز کیا ہے ، جن سے امریکہ کو امید ہے کہ غزہ کی جنگ کا اختتام ہوسکے گا۔
ڈان نیوزمیں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایک حیران کن پیش رفت میں وائٹ ہاؤس نے پیر کو مستقبل میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو براہِ راست مسترد نہیں کیا۔
دونوں فریقین کے درمیان بات چیت میں کئی متنازع امور شامل ہیں، جیسے اسرائیل کا غزہ سے انخلا اور حماس کا غیر مسلح ہونا۔
مصری سرکاری ٹی وی کے مطابق مذاکرات بحیرئہ احمر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں شروع ہوئے ۔
ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ‘مجھے بتایا گیا ہے کہ پہلا مرحلہ اس ہفتے مکمل ہونا چاہیے اور میں سب سے کہہ رہا ہوں کہ تیزی سے کام کریں’۔ لیکن دونوں فریق اہم تفصیلات پر وضاحت چاہتے ہیں، وہ مسائل جنہوں نے ماضی کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا اور جو کسی فوری حل کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایک معاہدہ جلد طے پا جائے ، لیکن مذاکرات سے باخبر ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیر سے شروع ہونے والا یہ دور کم از کم چند دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔
جنگ بندی کی منصوبہ بندی میں شامل ایک اہلکار اور ایک فلسطینی ذریعے نے کہا کہ ٹرمپ کی 72 گھنٹوں میں تمام یرغمالیوں کی واپسی کی ڈیڈلائن پورا کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، خاص طور پر ان افراد کی لاشوں کے لیے جنہیں جنگی علاقوں میں دفن کیا گیا ہے اور جنہیں تلاش اور بازیافت کرنا ہوگا۔
مذاکرات سے باخبر ایک فلسطینی اہلکار نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان گہرے عدم اعتماد کے باعث کسی بڑی پیش رفت کے امکانات کم ہیں، کیونکہ حماس اور دیگر فلسطینی گروہ اس خدشے میں مبتلا ہیں کہ اسرائیل ممکنہ طور پر تمام یرغمالیوں کی بازیابی کے بعد مذاکرات ختم کر دے گا۔
اتوار کی رات جاری کیے گئے حماس کے بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کے مذاکرات کار باقی ماندہ قیدیوں (زندہ اور مردہ دونوں) کے تبادلے کے طریقہ کار، اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا اور جنگ بندی کے بارے میں وضاحت چاہیں گے ۔
ایک مشکل مسئلہ اسرائیل کا یہ مطالبہ ہے جو ٹرمپ کے منصوبے میں بھی شامل ہے کہ حماس غیر مسلح ہو جائے ۔
حماس کے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ گروہ کا اصرار ہے کہ وہ اس وقت تک غیر مسلح نہیں ہوگا، جب تک اسرائیل قبضہ ختم نہیں کرتا اور ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔
ایک حیران کن پیش رفت میں، وائٹ ہاؤس نے پیر کو مستقبل میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو براہِ راست مسترد نہیں کیا۔
پیر کے روز پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ سے بریفنگ میں پوچھا گیا کہ اگر حماس اقتدار چھوڑنے اور اسے ایک عبوری ٹیکنوکریٹک حکومت کے حوالے کرنے پر راضی ہو جائے تو کیا ٹرمپ انتظامیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گی؟
انہوں نے جواب دیا کہ ‘دیکھیں، میں اس وقت جاری تکنیکی بات چیت سے آگے نہیں بڑھنا چاہتی، یہ انتہائی نازک معاملہ ہے ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘بات کرنے کے لیے بہت سے معاملات ہیں، ظاہر ہے ، ہمیں امید ہے اور توقع ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے امن معاہدوں میں سے ایک ہوگا، اور ٹرمپ انتظامیہ اس مقصد کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے ‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومتیں غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے میں اسرائیل کی مدد کررہی ہیں: گریٹا تھیونبرگ

Next Post

یوپی 2028 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت یقینی: ابوعاصم اعظمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post

یوپی 2028 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت یقینی: ابوعاصم اعظمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.