جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حکومتیں غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے میں اسرائیل کی مدد کررہی ہیں: گریٹا تھیونبرگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in عالمی خبریں
A A
حکومتیں غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے میں اسرائیل کی مدد کررہی ہیں: گریٹا تھیونبرگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

ایتھنز، 7 اکتوبر (یو این آئی) سویڈش ایکٹیوسٹ گریٹا تھیونبرگ نے دنیا بھر کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کو جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہیں۔
گریٹا تھیونبرگ نے یونان پہنچنے کے بعد دنیا بھر کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ تل ابیب کے غزہ میں جاری نسل کشی کو جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہیں، جنہیں اسرائیل نے ‘ گلوبل صمود فلوٹیلا’ کو روکنے کے دوران گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
45 کشتیوں پر مشتمل ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد غیر قانونی ناکہ بندی کو توڑنے کے مقصد سے گزشتہ ماہ اسپین سے روانہ ہوا تھا۔
اس قافلے کو اسرائیلی بحریہ نے روکا، کمانڈوز نے کشتیوں پر چڑھائی کی اور تمام شرکا کو گرفتار کرلیا تھا، سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان بھی ان کشتیوں میں موجود تھے اور اس وقت اسرائیلی حراست میں ہیں۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے رہائی کے بعد اپنی پہلی عوامی گفتگو میں گریٹا تھیونبرگ نے کہا کہ اصل کہانی قافلے کی گرفتاری نہیں بلکہ غزہ میں جاری نسل کشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ’ گلوبل صمود فلوٹیلا اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر انسانی سمندری ناکہ بندی کو توڑنے کی سب سے بڑی کوشش تھی، یہ ایک ایسی کہانی ہے جو عالمی یکجہتی کو ظاہر کرتی ہے ، جب حکومتیں ناکام ہو جاتی ہیں تو لوگ خود آگے بڑھ کر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ‘میرے رہنما، جو میرا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، ایک نسل کشی کو جاری رکھے ہوئے ہیں… چانچہ وہ میرے نمائندہ نہیں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن کا موجود ہونا ہی ‘ شرم کی بات’ ہے ، اور اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر انسانی ناکہ بندی اور انسانی امداد کے راستے بند کرنے کی مذمت کی۔
گریٹا تھیونبرگ نے کہا کہ’ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں پر یہ قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں، اس میں شراکت ختم کرنا، حقیقی دباؤ ڈالنا، اور اسلحہ کی فراہمی بند کرنا شامل ہے ۔’
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم اپنی حکومتوں کی جانب سے کم از کم بنیادی اقدام بھی نہیں دیکھ رہے ، ہمارا بین الاقوامی نظام فلسطینیوں سے غداری کر رہا ہے ، وہ بدترین جنگی جرائم کو بھی روکنے کے قابل نہیں۔’
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اسرائیلی قید اور بدسلوکی کے بارے میں ‘ بہت طویل بات’ کرسکتی ہیں، مگر اصل بات یہ ہے کہ ‘ اسرائیل مسلسل (فلسطینیوں کی) نسل کشی اور تباہی کو وسعت دے رہا ہے اور ایک پوری آبادی کو ہماری آنکھوں کے سامنے مٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔’
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے اکتوبر 2023 میں شروع ہوئے ، اس کے بعد سے 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی، اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی ماہرین نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو ‘ مٹا دینے کے ارادے ‘ سے نسل کشی کر رہا ہے ، اور اسرائیلی وزیر اعظم سمیت اعلیٰ حکام پر اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان ڈی پورٹ، مشتاق احمد بھی رہا

Next Post

غزہ کے رہائشی 2 سال ‘جہنم میں زندہ رہنے ‘ کے بعد امن کے منتظر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
غزہ کے رہائشی 2 سال ‘جہنم میں زندہ رہنے ‘ کے بعد امن کے منتظر

غزہ کے رہائشی 2 سال 'جہنم میں زندہ رہنے ' کے بعد امن کے منتظر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.