سرینگر/۴؍اکتوبر
منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سوپور پولیس نے سنگری ٹاپ پر ناکے کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکا جس پر تین افراد سوار تھے ۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتا کیا گیا۔
گرفتار شد گان کی شناخت مقصود احمد لون ولد عبد الاحد لون ساکن رام پورہ، ریاض احمد ڈانگرو ولد ثناو اللہ ڈانگرو ساکن یمران بمئی اور سعید احمد خان ولد گلزار احمد خان ساکن سنگری ٹاپ وٹلب کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۲۱۳ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالیرنس پالسی دہراتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور نوجوانوں کو اس سماجی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔ایجنسیز










