جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی کوشش کے تحت لبنان کو 23 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-04
in عالمی خبریں
A A
امریکہ نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی کوشش کے تحت لبنان کو 23 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

امریکہ نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی کوشش کے تحت لبنان کو 23 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری د دے دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس ہفتے لبنان کی سیکیورٹی فورسز کو 23 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ بات روئٹرز نیوز ایجنسی نے واشنگٹن اور بیروت میں اپنے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔ یہ اقدام حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں کے طور پر سامنے آیا ہے۔
ایک لبنانی ذریعے نے بتایا کہ اس رقم میں سے 19 کروڑ ڈالر لبنانی فوج کو اور 4 کروڑ ڈالر داخلی سیکیورٹی فورسز کو دیے جائیں گے۔
امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک معاونین نے کہا کہ اس امداد کی فراہمی 30 ستمبر کو امریکی مالی سال ختم ہونے سے قبل عمل میں آئی۔ ایک معاون جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں سے فون پر بات کی، اس نے بتایا کہ "لبنان جیسے چھوٹے ملک کے لیے یہ بہت اہم قدم ہے”۔
یہ امداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے کئی غیر ملکی امدادی پروگراموں میں کمی کی ہے۔ اس کی توجیہہ یہ دی گئی ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے خرچ کرنے میں اس کی اولین ترجیح امریکا فرسٹ” ہے۔ بظاہر اس امداد کی فراہمی ظاہر کرتی ہے کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر غزہ کے تنازع کے حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ امریکی امداد لبنانی سیکیورٹی فورسز کو ایسے وقت مضبوط کر رہی ہے جب وہ پورے ملک میں لبنانی خود مختاری کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ قرارداد لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک پائے دار سیکیورٹی نظام کا واحد قابلِ عمل دائرہ کار ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون اور وزیرِ اعظم نواف سلام نے 5 اگست کو امریکی حمایت یافتہ لبنانی فوج سے کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں ہتھیاروں کو صرف ریاستی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں میں رکھنے کے لیے سال کے اختتام تک ایک واضح منصوبہ تیار کرے۔
حزب اللہ نے 2006 میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد سے اپنے ہتھیار ڈالنے کی تمام اپیلوں کو مسترد کیا ہے۔ تاہم ایران کی حمایت یافتہ یہ جماعت اب لبنان میں اپنے مخالفین اور واشنگٹن دونوں کی طرف سے غیر مسلح ہونے کے لیے بڑھتے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔
لبنانی ذریعے کے مطابق اس امداد سے داخلی سیکیورٹی فورسز کو ملک کے اندرونی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالنے میں مدد ملے گی، تاکہ فوج اپنی دیگر اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کر سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ جو بغیر ویزہ کسی بھی ملک کا دورہ کرسکتے ہیں

Next Post

غزہ پٹی میں تقریبا 42 ہزار افراد معذور ہو چکے ہیں: عالمی صحت تنظیم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
غزہ پٹی میں تقریبا 42 ہزار افراد معذور ہو چکے ہیں: عالمی صحت تنظیم

غزہ پٹی میں تقریبا 42 ہزار افراد معذور ہو چکے ہیں: عالمی صحت تنظیم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.