جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ جو بغیر ویزہ کسی بھی ملک کا دورہ کرسکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-04
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

دنیا کی ایک طاقتور شخصیت ایسی ہے جس کی طاقت کا دائرہ کار ڈونلڈ ٹرمپ، ولادیمیر پوتن اور میکرون جیسے طاقتور حکمرانوں سے بھی زیادہ ہے۔
یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ ہیں، پوپ کو دنیا کے کسی بھی ملک کے دورے کے لیے پاسپورٹ یا ویزے کی ضرورت نہی ہوتی، انھیں ویزے سے خصوصی استثنیٰ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ کئی خاص مراعات بھی حاصل ہوتی ہیں۔
ویسے تو دنیا بھر کا کوئی عام شہری ہو، ممالک کے سربراہان ہوں، بادشاہ ہوں یا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سب پر ویزا کا قانون لاگو ہوتا ہے اور ان تمام شخصیات کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے۔
تاہم دنیا میں واحد شخصیت پوپ ہی ہوتے ہیں جنھیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہوتا ہے۔
کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز ہیں اور اس وقت کیتھولک عیسائیوں کی روحانی سربراہی کے فرائض پوپ لوئس انجام دے رہے ہیں۔
چونکہ پوپ دنیا بھر کے 1.3 ارب کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا ہیں اس لیے میزبان ملک کے لیے وہ شاہی مہمان کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کیلیے ویزا یا پاسپورٹ درکار نہیں ہوتا۔
بہت سے وجوہات کی بنا پر پوپ کو ریاستی سربراہ، بادشاہ یا سفارت کار سے بڑا درجہ دیا جاتا ہے کیونکہ ویٹی کن مذہبی اور سفارتی مقام ہے جس سے بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل خودمختاری حاصل ہے۔
یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ حال ہی میں انتقال کرجانے والے پوپ فرانسس نے ویزے کے بغیر 50 سے زائد ممالک کا دورہ کیا تھا کیوں کہ ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ عالمی سطح پر تسلیم شدہ سفارت کار ہیں اور سفارتی پاسپورٹ رکھتے ہیں جو انہیں بغیر ویزے کے سفر کی اجازت دیتا ہے۔
ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ اپنے ساتھ سفارتی پاسپورٹ رکھتے ہیں جس سے وہ دنیا بھر میں مفت سفر کرنے کے اہل اور کسی بھی ملک کا دورہ کرتے ہیں، اس دوران انہیں خصوصی مراعات دی جاتی ہیں۔
ان مراعات میں میزبان ملک کی جانب سے ویزا فری ٹریول بھی شامل ہوتا ہے جبکہ چند ممالک اسپیشل سیکیورٹی یا سیاسی وجوہات کی وجہ سے کچھ ضابطے بروئے کار لاتے ہیں لیکن عام طور پر پوپ کے لیے ویزا ضروری نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ویٹی کن کے سربراہ پوپ کو خصوصی حیثیت کی قانونی بنیاد 1929 کے لیٹرن معاہدے میں فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت ویٹی کن کو خودمختاری دی گئی اور پوپ کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل ہوا۔
اسی طرح پوپ کو 1961 کے ویانا کنونشن کے تحت طے پانے والے بین الاقوامی معاہدوں میں بھی خصوصی حیثیت حاصل ہے۔چین اور روس سمیت دنیا کے چند ممالک بعض اوقات پوپ کے سفر پر سیاسی شرائط عائد کرتے ہیں، لیکن پھر بھی ویزا درکار نہیں ہوتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جاپان نے امریکی میزائلوں سے لیس جنگی جہاز بھیج دیا

Next Post

امریکہ نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی کوشش کے تحت لبنان کو 23 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
امریکہ نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی کوشش کے تحت لبنان کو 23 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی

امریکہ نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی کوشش کے تحت لبنان کو 23 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.