نئی دہلی// ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 17070 کے اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد 1,07,189 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 مریضوں نے کورونا انفیکشن کی وجہ سے جان گنوا ئی اور اس کے ساتھ ہی اس وبا میں مرنے والوں کی تعداد 525139 تک پہنچ گئی اسی عرصے میں مجموعی طور پر 14413 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 42836906 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.25 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.55 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5,02,150 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.28 کروڑ ہو گئی۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 197.74 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں، جن میں سے آج صبح 8 بجے تک 11,67,503 ویکسین دی جاچکی ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 644 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 29504 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 3424 بڑھ کر 6539293 ہو گئی ہے، اس دوران 15 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 70008 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 795 سے کم ہو کر 24949 پر آ گئی ہے اور 4432 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7803249 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 3 افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 147925 ہو گئی۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 189 بڑھ کر 5896 ہو گئی ہے اور مزید 857 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3923398 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40117 ہے۔ دہلی میں کورونا کیسز 411 کم ہو کر 3914 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1276 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 1904699 ہوگئی۔ اس وبا سے اب تک 26261 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔