بیجنگ// ہانگ کانگ کو برطانیہ کے ذریعے چین کو واپس کئے جانے کے جمعہ کو 25 سال مکمل ہوگئے۔1997 میں آج ہی کے دن برطانیہ نے ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کیا تھا۔چینی صدر شی جن پنگ اس وقت ہانگ کانگ کے دورے پر ہیں۔ جنوری 2020 کے بعد یہ ملک سے باہر ان کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل 2017 میں انہوں نے 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ہانگ کانگ کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر ہانگ کانگ میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ تقریب کا اختتام عام طور پر وکٹوریہ ہاربر پر آتش بازی کے ساتھ ہوتا ہے۔