لکھنؤ//بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کے معاملے میں سپریم کورٹ کا تبصرہ ان تمام لوگوں کے لیے ضروری سبق ہے جو ملک کو آگ میں جھونک کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔
محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا، "معزز سپریم کورٹ کی طرف سے آج نوپور شرما کے خلاف کیاگیا سخت موقف اور ان کے اشتعال انگیز بیان سے ملک کو پرتشدد ماحول میں پھینکنے کے لیے ان سے معافی مانگنے کی ہدایت ان تمام لوگوں کے لیے ایک اہم سبق ہے۔ ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں پھینک کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ ‘‘
انہوں نے کہا، "اس کے علاوہ، نفرت انگیز تقریر کے لیے نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے باوجود، پولیس کے ان کے تئیں غیر فعال رویہ کا بھی عدالت کی طرف سے نوٹس لینے سے ممکن ہے کہ اس قسم کے رجحان پر تھوڑی اور روک لگے۔ ‘‘
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر سخت سرزنش کی اور کہا کہ انہیں اس کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے۔ بی۔ پاردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے ان سخت ریمارکس کے ساتھ، محترمہ شرما کی درخواست کو خارج کر دیا جس میں ان کے خلاف ملک بھر میں درج ایف آئی آر دہلی منتقل کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔