جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لہیہ میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ

ایل جی کا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری
A A
لہیہ میں کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی کے دوران حالات پرامن رہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

لہیہ/۲۹ستمبر
لہیہ شہر میں گزشتہ ہفتے ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد حالات مسلسل کشیدہ ہیں اور پیر کو مسلسل چھٹے دن بھی کرفیو نافذ رہا۔
انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کو حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر تعینات کیا ہے ، جبکہ لیفٹیننٹ گورنر کَوِندر گپتا نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اطلاعات کے مطابق لداخ کے لہیہ شہر میں مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ رہا جبکہ انٹرنیٹ خدمات معطل رہنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا’’صورتحال کرفیو والے علاقوں میں مجموعی طور پر پُرامن رہی ہے اور کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اور نیم فوجی اہلکار سخت چوکسی کے ساتھ گشت کر رہے ہیں تاکہ امن برقرار رہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر کَوِندر گپتا نے لداخ کے سرحدی ضلع لہیہ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں اور سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ چوکسی، قریبی ہم آہنگی اور عوامی سلامتی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔
اس اہم اجلاس کے دوران ایل جی کو حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات، سرحدی سرگرمیوں اور داخلی امن و امان کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے جنہوں نے خطے کی مجموعی سلامتی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
کویندر گپتا نے کہا کہ لہیہ کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں امن و استحکام کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فورسز اور سول ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے ۔
ایل جی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ حساس علاقوں میں گشت بڑھایا جائے اور عوام کو اعتماد میں لے کر امن کے قیام میں ان کی شمولیت یقینی بنائی جائے ۔
گپتا نے مزید کہا کہ حکومت امن و قانون کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے زور دیا کہ سماج دشمن عناصر کی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لہیہ میں گزشتہ ہفتے پر تشدد مظاہروں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔ اس کے بعد حالات قابو سے باہر ہونے پر انتظامیہ نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا۔ اگرچہ پچھلے دو دنوں کے دوران تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم انتظامیہ کسی بھی خطرے کو نظرانداز کرنے کے لئے تیار نہیں۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا گاندربل میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

Next Post

لداخ:’ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلا رہیںگے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
لداخ:’ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلا رہیںگے‘

لداخ:’ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلا رہیںگے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.