جمعرات, اگست 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اعلانِ نیویارک” تصدیق کرتا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ ایک ہی فلسطینی سرزمین ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-26
in عالمی خبریں
A A
اعلانِ نیویارک” تصدیق کرتا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ ایک ہی فلسطینی سرزمین ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کے ممکنہ قاتلانہ حملے کے خطرے کے باعث ٹرمپ نے ترکی میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کیا: رپورٹ

کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان

نیویارک، 25 ستمبر (یو این آئی) دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قائم بین الاقوامی اتحاد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آج وزارتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اعلانِ نیویارک” کی تفصیلات اور حالیہ دنوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک میں اضافے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلانِ نیویارک واضح کرتا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی فلسطینی سرزمین سمجھا جائے گا اور ہم کسی بھی قسم کے جبری انخلا یا اسرائیل کی طرف سے نئے حقائق مسلط کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان دراصل دو ریاستی حل کو ایک عملی ذمے داری بنانے کا تقاضا کرتا ہے ، جبکہ اسرائیلی قبضہ نسل کشی، قحط اور سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ کر رہا ہے ۔
فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے جبری انخلا کی مخالفت کرتا ہے اور اسرائیلی قبضے کی مسلط کردہ نئی حقیقتوں کو قبول نہیں کرتا۔ انھوں نے وضاحت کی کہ ریاض غزہ کی دوبارہ تعمیر کے لیے عرب و اسلامی منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور کٹھن حالات کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی اصلاح کے حق میں ہے ۔
فلسطینی وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے اجلاس میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انھوں نے زور دیا کہ غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانا سب سے بڑی ترجیح ہے ، ساتھ ہی دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی حمایت نا گزیر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کو جہنم سے نکال کر بہتر مستقبل دینا ایک مشترکہ بین الاقوامی فریضہ ہے ۔
سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے میں اضافہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے اپنے مستقبل کے تعین، ریاست کے قیام، اپنی سرزمین پر امن و سکون سے رہنے اور ترقی و استحکام کے حق کو تسلیم کرتی ہے ۔
دوسری جانب اجلاس کی مشترکہ صدارت کرنے والے سعودی عرب اور فرانس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری محض بیانات پر اکتفا نہ کرے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے ، تاکہ مزید اعترافات کے ذریعے غزہ کی جنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے ۔
اسی دوران سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فرانس اور تمام امن دوست ممالک کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے گا، تاکہ دو ریاستی حل کے اتحاد کے فیصلوں پر عمل درآمد ہو سکے ، غزہ میں جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے ، فلسطینی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے یک طرفہ اقدامات روکے جا سکیں اور خطے میں امن قائم ہو۔ ریاض نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یمن سے داغا گیا ڈرون جنوبی اسرائیل میں گرا،50 افراد زخمی

Next Post

ٹرمپ کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے بڑا منصوبہ پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران کے ممکنہ قاتلانہ حملے کے خطرے کے باعث ٹرمپ نے ترکی میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کیا: رپورٹ
عالمی خبریں

ایران کے ممکنہ قاتلانہ حملے کے خطرے کے باعث ٹرمپ نے ترکی میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کیا: رپورٹ

2026-08-12
کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
عالمی خبریں

کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان

2026-08-12
شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
عالمی خبریں

شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی

2026-08-12
یمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
عالمی خبریں

یمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے

2026-08-12
ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی
عالمی خبریں

ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی

2026-08-12
شمالی کوریا کی دھمکیوں کے درمیان جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
عالمی خبریں

شمالی کوریا کی دھمکیوں کے درمیان جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

2026-08-12
عالمی خبریں

امریکہ نے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کر دیے، جرائم اور قومی سلامتی کو خطرہ قرار

2026-08-12
عالمی خبریں

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری

2026-08-12
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے بڑا منصوبہ پیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.