جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہمارے علماء حضرات …!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

کشمیر کے علما ء حضرات آجکل بڑی ڈیمانڈ میں ہیں… ان کی مانگ بڑھ رہی ہے… کوئی چاہتا ہے کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے میں علماء تعاون دیں… کوئی ان سے اپیل کرتا ہے کہ منبر و محراب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی اپیل کی جائے اور… اور اس لئے کی جائے کیونکہ علماء کی بات’دل‘ تک جاتی ہے…کیا واقعی جاتی ہے؟ہم نہیں جانتے ہیں ۔ کوئی علما ء سے درخواست کرتا ہے کہ وہ سماجی برائیوں سے لڑنے کیلئے آگے آئیں… کسی کی ان سے توقع ہے کہ یہ حضرات معاشرے میں پھیلی بے راہ روی پر اپنے لب ہلائیں… کوئی ان سے شادی بیاہ میں جہیز کی بڑھتی مانگ پر روک لگانے میں اپنا رول ادا کرنے کو کہہ رہا ہے… جبکہ کسی کا خیال ہے کہ اگر علما چاہیں تو… تو کشمیر ایک مثالی معاشرہ بن سکتا ہے… ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو اور…اور کشمیر سچ میں ایک مثالی ہی نہیں بلکہ ایک مثالی مسلم معاشرہ بن جائے… لیکن صاحب ایک مسئلہ ہے… اور وہ یہ ہے کہ کیا یہ سب کام کرنے کیلئے ہمارے علماء کے پاس ٹائم ہے… ان کے پاس وقت ہے…اگر ان کے پاس وقت ہو گا تو… تو وہ یقینا یہ سب کام کر سکتے ہیں اور… اور ہمیں یقین ہے کہ انہیں یہ سب کام کرنے میں دلچسپی بھی ہو گی… لیکن اگر کوئی مسئلہ ہے تو… تو وہ ہے ٹائم… ہمارے بہت اور بہت سارے علماء کے پاس ٹائم نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ بے چارے کافی مصروف رہتے ہیں… واعظ و تبلغ میں مصروف رہتے ہیں… اور اس واعظ و تبلیغ میں یہ حضرات ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف رہتے ہیں… پہلے حنفی علماء‘ اہل حدیث علماء کو‘ سنی علماء ‘شیعہ علما کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے… ا ن کی باتوں میں کیڑے نکالتے تھے… لیکن صاحب اب بات اس سے کافی آگے نکل چکی ہے… اب حنفی مسلک میں اتنے فرقے اور دھڑے ہیں اور ان دھڑوں اور فرقوں کے اتنے ذیلی دھڑے اور فرقے ہو گئے ہیں کہ بے چارے حنفی علماء کو اپنے مسلک کے باہر والے علماء کیلئے ٹائم ہی نہیں ہے… لگے ہیں ایک دوسرے پر حملہ کرنے ‘ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے …ایک دوسرے کیخلاف فتویٰ جوڑنے میں ‘ ایک دوسرے کو بدعتی کہنے میں … اور یہی کچھ حال دیگر مسالک کا بھی ہے…ان مسالک کے علماء کا بھی ہے…ایسا زہر اگل رہے ہیں کہ بے چارہ اسلام پناہ مانگ رہا ہو گا… ایسے علماء سے پناہ مانگ رہا ہو گا… اور سچ پو چھئے تو اسے پناہ مانگنی بھی چاہئے کہ… کہ ہمارے علماء معاف کیجئے ہمارے اعمال ہی کچھ ایسے ہیں۔علماء حضرات کو اس سب سے جب ٹائم ملے گا تو … تو ان سے سماج سدھار کے کام بھی لیجئے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں مٹی کے برتن ایک بار پھر گھروں کی زینت بن رہے ہیں

Next Post

مرکز کاراوی،بیاس،ستلج کو جوڑنے کامنصوبہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
مرکز کاراوی،بیاس،ستلج کو جوڑنے کامنصوبہ

مرکز کاراوی،بیاس،ستلج کو جوڑنے کامنصوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.