منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مارگریٹ تھیچر نےد فوجی کارروائی کی تھی، پیوٹن کا جانسن کو جواب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-01
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے کہ اگر وہ خاتون ہوتے تو یوکرین پر حملہ نہ کرتے۔
ترکمانستان کے دورے کے دوران جمعرات کی صبح نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے بورس جانسن کے بیان کے جواب میں سابق برطانوی رہنما مارگریٹ تھیچر کے فاک لینڈز میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی نشاندہی کی۔بورس جانسن نے بدھ کے روز پیوٹن کے یوکرین کے خلاف ’خصوصی فوجی آپریشن‘ شروع کرنے کے فیصلے کو ’زہریلی مردانگی کی شاندار مثال‘ قرار دیا تھا اور پیوٹن کے مردانہ انداز کا مذاق اڑایا تھا۔
برطانوی وزیر اعظم پر جوابی وار کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں صرف حالیہ تاریخ کے واقعات کو یاد کرنا چاہتا ہوں جب مارگریٹ تھیچر نے جزائر فاک لینڈ کے لیے ارجنٹینا کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تو ایک خاتون نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لہٰذا برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے آج جو کچھ کہا جارہا ہے، یہ اس کا مکمل طور پر درست حوالہ نہیں ہے۔
روسی رہنما نے 40 سال قبل ارجنٹائن کی جانب سے جنوبی بحر اوقیانوس میں بہت کم آبادی والے برطانوی زیر انتظام جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کا فوجی جواب دینے کے برطانوی اقدام پر تنقید کی۔پیوٹن نے سوال کیا کہ جزیرہ فاک لینڈ کہاں ہے اور برطانیہ کہاں ہے؟ تھیچر کے اقدامات سامراجی عزائم اور ان کی سامراجی حیثیت کی تصدیق کی خواہش کے سوا کچھ نہ تھے۔
روس بار بار مغربی رویے کو سامراج اور منافقت قرار دیتے ہوئے سابق یوگوسلاویہ، افغانستان اور عراق میں فوجی کشی کی مثالیں دیتے ہوئے ان اقدامات پر سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔
تاہم اپنے دو دہائیوں کے اقتدار کے دوران پیوٹن کو خود سامراجی ذہنیت کے متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑا جہاں ان پر الزام ہے کہ وہ روس کی سرحدوں اور سابق سوویت یونین میں اثر و رسوخ کو زبردستی پھیلانا چاہتے تھے اور خود کہہ چکے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سوویت یونین کے انہدام کو پلٹا سکیں۔
روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے نے متعدد شہروں کو تباہ کر دیا، اس میں ہزاروں شہری مارے گئے اور لاکھوں کو یوکرین میں اپنے گھروں سے بے گھر کر دیا گیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاراشٹر میں چونکا دینے والافیصلہ :شیوسینا باغی لیڈر ایکناتھ شنڈے نئے وزیراعلی اور دیویندر فڈنویس نائب وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھالیا

Next Post

امریکہ اور طالبان کی دوحہ میں ملاقات،منجمدافغان اثاثے جاری کرنے پر بات چیت متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
امریکہ اور طالبان کی دوحہ میں ملاقات،منجمدافغان اثاثے جاری کرنے پر بات چیت متوقع

امریکہ اور طالبان کی دوحہ میں ملاقات،منجمدافغان اثاثے جاری کرنے پر بات چیت متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.