جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلگام حملے کے۵ ماہ بعد بھی کشمیر میں سیاحت کا شعبہ لڑھکھڑاتا نظر آرہا ہے

رنگ برنگی روشنیوں میں جگمگاتا ڈل اداس ہے‘ ہاؤس بوٹ خالی ‘دستیاب ۳ہزار کمروں میں سے بمشکل ۳۰ تا ۴۰ کی بکنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-23
in اہم ترین, کاروبار
A A
پہلگام حملے کے۵ ماہ بعد بھی کشمیر میں سیاحت کا شعبہ لڑھکھڑاتا نظر آرہا ہے

Shikara boat in Dal lake , Kashmir India

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۲۲ستمبر
ڈل اور نگین جھیلوں پر تیرتی ہائوس بوٹ جہاں وادی کشمیر کے حسن و جمال کو چار چاند لگا دیتی ہیں وہیں یہ کشتیاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کا خاص مرکز رہی ہیں لیکن آج وہ سب کچھ ماضی کی یاد بن چکا ہے ۔ اب ان ہاؤس بوٹس پر سناٹا چھایا ہوا ہے اور ان کے مالکان کے چہروں پر مایوسی کے گہرے سائے نظر آتے ہیں۔
رواں سال۲۲؍اپریل کو پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے نے وادی کے سیاحتی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس حملے میں۲۵سیاح اور ایک مقامی گائیڈ جاں بحق ہوئے ۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد سیاحوں کا اعتماد بری طرح متزلزل ہوا اور وادی میں سیاحت کا پہیہ اچانک جام ہوگیا۔
ہاؤس بوٹ مالکان کے مطابق یہ بحران ان کے وجود کو ہی نگل رہا ہے ۔
ان کا کہنا ہے’’۷۵۰ہاؤس بوٹس میں۳ہزار سے زائد کمرے موجود ہیں لیکن فی الحال صرف۳۰سے۴۰کمرے زیرِ استعمال ہیں۔ باقی سب خالی پڑے ہیں۔ بیشتر مالکان نے اپنا عملہ برطرف کر دیا ہے اور درجنوں خاندان فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں‘‘۔
ڈل جھیل پر شکارا چلانے والے غلام حسن نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا’’ہم دن بھر شکارا لے کر بیٹھے رہتے ہیں مگر ایک بھی گاہک نہیں آتا۔ پہلے ہر روز دس سے پندرہ سواریاں ملتی تھیں، اب دنوں تک خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے ‘‘۔
جھیل کے کنارے دکان چلانے والے فیاض احمد کا کہنا تھا’’سیاح ہی نہیں تو قالین، دستکاری اور کپڑے کون خریدے گا؟ دکان پر مکھیاں بھنبھارتی ہیں، آمدنی صفر ہے ‘‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وادی میں سیاحت محض ایک صنعت نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا واحد ذریعہ ہے ۔ ہاؤس بوٹس، شکارا والے ، دستکار، قالین باف، حتیٰ کہ جھیل کے کنارے چھوٹی چھوٹی دکانیں بھی براہِ راست سیاحوں پر انحصار کرتی ہیں۔
سیاحتی ماہرین کے مطابق ہاؤس بوٹس محض رہائش نہیں بلکہ کشمیر کی پہچان ہیں۔ ان کے غائب ہونے سے وادی کی سیاحتی شناخت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔
مقامی لوگ اب بھی اُمید لگائے بیٹھے ہیں کہ حکومت ریلیف پیکیج اور ہنگامی اقدامات کے ذریعے سیاحت کی بحالی کو یقینی بنائے گی تاکہ وادی کی رونقیں دوبارہ لوٹ سکیں۔ فی الحال مگر، ڈل اور نگین جھیلیں خاموشی کے سائے میں ڈوبی ہوئی ہیں، جہاں کبھی قہقہوں کی گونج سنائی دیتی تھی۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں غیرقانونی شراب ضبط‘۲ ؍افرادگرفتارـ:پولیس

Next Post

اسمبلی اجلاس :وزیرا علیٰ کی صدارت میں کابینہ کا آج اجلاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
سجاد لون کا آرٹیکل 370اور پولیس تصدیق پر اسمبلی سے واک آوٹ

اسمبلی اجلاس :وزیرا علیٰ کی صدارت میں کابینہ کا آج اجلاس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.