ہفتہ, اگست 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے عمان کو 21 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in کھیل
A A
آخری گروپ میچ میں ہندوستان کا مقابلہ عمان سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میلبورن رینیگیڈز نے ٹوئننگ کو ڈبلیو بی بی ایل کا نیا کوچ مقرر کیا

ہفتہ سے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن میں کوکو گاف کو پہلے راؤنڈ میں بائی

ابو ظہبی، 20ستمبر (یو این آئی) سنجو سیمسن (56) اور ابھیشیک شرما (38) کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے گیندبازوں کی بدولت ایشیا کپ کے 12ویں مقابلے میں عمان کو 21 رن شکست دے دی۔
ہندوستان کی جانب سے ہرشت رانا ، کلدیپ ، ارشدیپ، ہاردک پانڈیا کو ایک ایک وکٹ ملی۔
ہندوستانی ٹیم نے عمان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے آخری لیگ مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رن بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں اتری عمان کی ٹیم کی شروعات تو اچھی رہی لیکن ٹیم سست رفتار سے آگے بڑھتے رہی ۔سلامی بلے بازوں جتندر سنگھ اور عامر کلیم نے 4 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 27 رن بنائے۔ بلے بازوں نے عمان کو پاورپلے تک کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور چھ اوور میں ٹیم کے لئے 44 رن جوڑے۔
عمان کے سلامی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 ویں اوور میں اپنی 50 رن کی شراکت داری مکمل کی۔
طہندوستان کو آٹھویں اوور میں کامیابی ملی لیکن عمان کے کپتان جتندر ری ویو لے کر آوٹ ہونے سے بچ گئے ۔ لیکن وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکے اور ہندوستان نے 9 ویں اوور میں انہیں اپنا شکار بنا لیا۔ جتندر سنگھ 33 گیندوں پر 32 رن بناکر کلدیپ یادو کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔
عمان نے دس اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رن بنائے ۔ ٹیم کو اب دس اوور میں جیت کے لئے 127 رن درکار تھے۔ کریز پر عامر کلیم اور حماد مرزا محتاط انداز میں ٹیم کے لئے رن جوڑنا شروع کیا لیکن رن جوڑنے کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے کم گیندوں میں زیادہ رن بنانے کا دباؤ بڑھتا چلا گیا۔ 14ویں اوور میں عمانی نے 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ ہاردک پانڈیا کی پانچویں گیند پر عامر کلیم نے چوکا لگا کر اسکور کو 100 تک پہنچا کر کچھ تیزی دکھائی۔
ہندوستان کے گیندباز عمان کا وکٹ حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے لیکن عمان نے سنبھل کر کھیلنا جاری رکھا اور 15ویں اوور میں عامر کلیم نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ یہ عامر کی ٹی-20 انٹرنیشنل میں دوسری نصف سنچری ہے۔ اسی اوور میں انہوں نے حماد مرزا کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت داری بھی قائم کی۔
ہندوستان کو 18 ویں اوور میں دوسری کامیابی اس وقت ملی جب شاندار انداز میں بلے بازی کررہے عامر کلیم 46 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے مارے۔ ہرشِت رانا کی گیند پر ہاردک پانڈیا نے کلیم کا شاندار کیچ پکڑ کر ہندوستان کو اہم وکٹ دلائی۔
حماد مرزا 19 ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کا شکار بنے ۔ انہوں نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رن کی شاندار اننگ کھیلی لیکن یہ اننگز جیت کے لئے ناکافی تھی۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں شبھمن گل (پانچ) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے سنجو سیمسن نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت ہوئی۔ آٹھویں اوور میں جیتن رامانندی نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ابھیشیک شرما نے 15 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 38 رنز بنائے۔اس کے بعد ہاردک پانڈیا (1) رن آؤٹ ہوئے۔ 12ویں اوور میں اکشر پٹیل 13 گیندوں پر 26 رنز بنا کر عامر کلیم کا شکار بنے۔ شِوَم دوبے (پانچ) بھی عامر کا شکار ہوئے۔ 18ویں اوور میں شاہ فیصل نے سنجو سیمسن کو آؤٹ کیا۔ سنجو سیمسن نے 45 گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ تِلَک ورما نے 18 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ آٹھویں وکٹ کے طور پر اَرشدِیپ سنگھ (1) رن آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 188 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ ہرشِت رانا آٹھ گیندوں پر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اولمپین گرجیت کور نے سُرجیت ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

Next Post

جیفرسن ووڈن کا ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈن اسپرنٹ ڈبل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میلبورن رینیگیڈز نے ٹوئننگ کو ڈبلیو بی بی ایل کا نیا کوچ مقرر کیا
کھیل

میلبورن رینیگیڈز نے ٹوئننگ کو ڈبلیو بی بی ایل کا نیا کوچ مقرر کیا

2026-08-15
ہفتہ سے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن میں کوکو گاف کو پہلے راؤنڈ میں بائی
کھیل

ہفتہ سے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن میں کوکو گاف کو پہلے راؤنڈ میں بائی

2026-08-15
کھیل

تنزید حسن کی سنچری، بنگلہ دیش نے 153 رنوں کی برتری حاصل کر لی

2026-08-15
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہندوستان نے تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی :شبھمن گل
کھیل

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہندوستان نے تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی :شبھمن گل

2026-08-15
کھیل

ڈبلیو ٹی اے 250 چنئی اوپن 2 سے 8 نومبر تک

2026-08-15
کھیل

تلنگانہ اعلیٰ معیار کے ساتھ کھیلو انڈیا گیمز کی میزبانی کرے گا: واکیتی شری ہری

2026-08-15
کھیل

ایگا سوئیتک نے الینا رباکینا کو ہرا کر اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتا

2026-08-15
کھیل

ٹاٹا اسٹیل ‘جمشید پور فٹبال اینڈ اسپورٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ’ کو 100 روپے میں چرچل برادرس کو فروخت کرے گی

2026-08-15
Next Post

جیفرسن ووڈن کا ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈن اسپرنٹ ڈبل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.