جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قومی شاہراہ بڑی گاڑیوں کیلئے بحال

سینکڑوں درماندہ فروٹ سے لدے ٹرک ملک کے مختلف حصوں کی جانب روانہ کر دئے گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in اہم ترین
A A
قومی شاہراہ بڑی گاڑیوں کیلئے بحال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

’وادی کی مختلف فروٹ منڈیوں میں انتظار کر رہے ٹرکوں کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھنے دیا جائے گا‘

سرینگر/۱۷ ستمبر
تین ہفتے کی بندش کے بعد بدھ کو سرینگر،جموں قومی شاہراہ بھاری گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فروٹ سے لدے ٹرک ملک کے مختلف حصوں کی جانب روانہ ہو گئے۔
بھاری بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث یہ اہم شاہراہ بند ہو گئی تھی، جس کے سبب وادی کشمیر سے پھلوں سے لدے ٹرک کئی دنوں تک درماندہ رہے۔
۲۷۰ کلومیٹر طویل جموں،سرینگر قومی شاہراہ (این ایچ ۴۴) گزشتہ ہفتے کھولی گئی تھی، تاہم اس پر صرف ہلکی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت تھی۔
ٹریفک (رورل) کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رویندر سنگھ نے صحافیوں کو بتایا’’ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ درماندہ گاڑیوں کو، جو پھلوں سے لدی ہوئی ہیں، کلیئر کرنا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر پھنسی تمام گاڑیوں اور فروٹ منڈیوں میں انتظار کر رہے ٹرکوں کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھنے دیا جائے گا۔
ایس ایس پی نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت سے متعلق جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور شاہراہ پر اوورٹیک سے گریز کریں۔
انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ’’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، جو آگے چل کر شاہراہ کی بندش کا سبب بن سکتی ہے‘‘۔
گزشتہ ماہ مسلسل بارشوں اور فلیش فلڈز سے شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا تھا، جس کی وجہ سے اس مرکزی شاہراہ کو بند کرنا پڑا۔
شاہراہ کی بندش سے وادی کے باغبانوں میں یہ خوف پیدا ہو گیا تھا کہ رواں برس کی فصل ملک کی بڑی منڈیوں تک شاید نہ پہنچ سکے۔
اگرچہ حکام نے پھلوں کو وادی سے باہر نکالنے کے لیے مغل روڈ کا استعمال کیا، تاہم اس سڑک کا دشوار گزار علاقہ بھاری گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے موزوں نہیں ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے اور نویوگ قاضی گنڈ سے ۱۱بجے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو جموں سے کسی بھی گاڑی کو سری نگر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں، لین ڈسپلن کے مطابق چلیں اور اوور ٹیکنگ کرنے سے اجتناب کریں۔
لوگوں سے کہا گیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سڑکوں کے متعلق تازہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور سری نگر، جموں اور رام بن کے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کو صوبہ جموں کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ، لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ بند رہنے سے میوہ صنعت کو ہوئے نقصان پر کشمیر میں مقیم اپوزیشن جماعتوں بشمول پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس نے عمر عبداللہ والی قیادت جموں و کشمیر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کو سرینگر،جموں شاہراہ پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ندائے مشرق خبر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا اور عمر کی مودی کو مبارکباد: ’ان کی قیادت میں قوم ہر شعبہ میں ترقی کر رہی ہے ‘

Next Post

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے نے بحران کو مزید سنگین کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے نے بحران کو مزید سنگین کردیا

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے نے بحران کو مزید سنگین کردیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.