جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

راجوری میں سڑک حادثہ خاتون جاں بحق، چھ زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۱۶ستمبر
جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے درہال ملکان علاقے میں منگل کے روز ایک المناک سڑک حادثے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹاٹا میجک گاڑی درہال سڑک پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس دوران نذیرہ بیگم زوجہ منیرمحمد نامی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ چھ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’پارسل ٹرین ایک عارضی بندوبست ہے جو قومی شاہراہ کا متبادل بن سکتا ہے ‘
یہ سہولت بڑی ڈیمانڈ سپلائی چین کو پورا کرنے کیلئے نا کافی ہے‘صرف سوپور فروٹ منڈی کیلئے روزانہ ۱۰۰ پارسل ٹرینیں درکار ہیں:گروور
سرینگر/۱۶ستمبر
سرینگر،جموں شاہراہ پر مسلسل تین ہفتوں سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہنے کی وجہ سے کشمیر کے باغبانی کے شعبے کو ہونے والے بے تحاشا نقصان کے بیچ سیب کو ملک کے باقی حصوں میں پہنچانے کیلئے پارسل ٹرین کے آغاز نے اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کے لئے گرچہ بڑی حد راحت کا سامان مہیا کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت بڑی ڈیمانڈ سپلائی چین کو پورا کرنے کے لیے نا کافی ہے ۔
ریلوے کے افسران، جنہوں نے پارسل ٹرین کو ایک’تاریخی کامیابی‘سے تعبیر کیا، نے کہا کہ ۱۱ستمبر جب سے یہ سروس شروع کی گئی، سے تقریباً ۷سو ٹن سیب کشمیر سے باہر بھیج دئے گئے ۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو بڈگام سے آدرش نگر دہلی کے لئے پہلی پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے نمایاں طور پر ٹرانزٹ کا وقت کم ہوگا اور مال بردار ٹرین سروس جموں وکشمیر کے سیب کے کاشتکاروں کے لیے اپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سیبوں کی بیرون وادی ٹرانسپورٹیشن تیز اور کم خرچے پر کی جائے گی مارکیٹ کے روابط بھی بڑھ جائیں گے جس سے کسانوں کی زندگی اور معاش بہتر بن جائے گا۔
اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی موجودہ تعدد اور گنجائش شاہراہ کے ذریعے میوہ باہر لے جانے کا متبادل نہیں ہے ۔
سوپور فروٹ منڈی کے صدر‘ فیاض احمد ملک نے یو این آئی کو بتایا’’آٹھ ڈبوں والی یہ ٹرین۱۰ٹرکوں کا لوڈ لے جاسکتی ہے لیکن ہمیں مانگ کو پورا کرنے کیلئے ہر روز ایسی کئی ٹرینوں کی ضرورت ہے ‘‘۔
ملک نے کہا’’صرف سوپور کیلئے جو ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈیوں میں سے ایک ہے ، کو سیب کو کشمیر سے باہر کی منڈیوں میں لے جانے کیلئے روزانہ ۵۰سے۱۰۰؍ایسی پارسل ٹرینوں کی ضرورت ہوگی‘‘۔
سوپور فروٹ منڈی کے صدرنے خبردار کیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیب کی صنعت کو بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تخمینہ شدہ نقصان کی حدایک ہزار کروڑ سے ایک ہزار ۲سو کروڑ روپے کے درمیان ہے ‘‘۔
کشمیر ویلی فروٹ گروورز ایںڈ ڈیلرز یونین کے چیئرمین بشیر احمد نے کہا کہ ضرورت کا پیمانہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو ریل سروس اس وقت فراہم کر رہی ہے ۔
احمد نے کہا’ستمبر کے دوران، سیبوں سے لدے ایک ہزار سے۱۵۰۰ ٹرک ہر روز ملک بھر کی منڈیوں کے لیے وادی سے نکلتے تھے ۔ اس لحاظ سے ہماری ضرورت کا اچھی طرح سے تصور کیا جا سکتا ہے ۔ اگرچہ پارسل ٹرین کو متعارف کرنا ایک اچھا قدم ہے ، لیکن یہ کافی نہیں ہے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز بھی وزارت ریلوے سے ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا’’ہم ایک ٹرین کو جھنڈی دکھا کر دہلی روانہ کرنے کے لئے شکر گزار ہیں، لیکن ایک ٹرین کافی نہیں ہے ۔ براہ کرم اسے باقاعدگی سے چلائیں تاکہ پھل کاشت کرنے والے اور تاجر اگر چاہیں تو اپنا سامان ریل کے ذریعے منتقل کر سکیں، جب کہ باقی سڑک کا استعمال کریں گے ‘‘۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریلوے کی طرف سے پھلوں کے تاجروں کو تمام مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا’’ہم زمینی سطح پر کئے جا رہے مطالبات کو پورا کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں، ریلوے سیب صنعت سے منسلک افراد کو درکار تمام مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ‘‘۔
باغبانی کشمیر کی معیشت کی بنیاد ہے اور یہاں سات لاکھ خاندان براہ راست اور بالواسطہ طور پر اس شعبے پر منحصر ہیں۔
جموں کشمیر کے اقتصادی جائزے۲۰۲۳۔۲۰۲۴کے مطابق، باغبانی کا حصہ جموں اور کشمیر کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار میں سات فیصد ہے اور مالی سال۲۰۲۴۔۲۰۲۵میں وادی میں۴۶ء۲۶لاکھ میٹرک ٹن پھل جس میں بیشتر حصہ سیب کا تھا، پیدا وار حاصل کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی بڑی سیب پیدا کرنے والی ریاستوں میں ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر، اتراکھنڈ، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ شامل ہیں۔ لیکن کشمیری سیب، جو اپنی مٹھاس اور بناوٹ کی وجہ سے مشہور ہیں، ملکی اور بین الاقوامی دونوں بازاروں میں ان کی خاص مانگ میں رہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہراہ کی بندش:التجا مفتی کی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات

Next Post

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے۱۵کلو چرس برآمد:پولیس

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.