نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ اب تک اس وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد مجموعی طور سے 525077 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14,506 نئے معاملے بھی رپورٹ ہوئے۔ جس کےبعد معاملوں کی مجموعی تعداد 99,602 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 11574 مریض بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 42808666 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 197.46 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔
ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ فعال معاملوں کی شرح 0.23 فیصد، روزانہ انفیکشن کی شرح 3.35 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.56 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 433659 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اب تک 86.19 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 167 ایکٹو کیسز بڑھ کر 28086 ہو گئے ہیں۔ اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6532201 ہو گئی ہے جب کہ اس دوران 12 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 69976 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 89 کم ہو کر 25481 پر آ گئی ہے جبکہ مزید 3566 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7795121 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 147915 ہے۔