جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی کی نچلی عدالت کے وکلاء نے بار کونسل آف انڈیا کی اپیل مسترد کر دی، غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in قومی خبریں
A A
دہلی کی نچلی عدالت کے وکلاء نے بار کونسل آف انڈیا کی اپیل مسترد کر دی، غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 8 ستمبر (یو این آئی) دہلی کی نچلی عدالتوں میں کام کرنے والے وکلاء نے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کو معطل کرنے کی بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کی اپیل کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ آج سے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق احتجاج جاری رہے گا۔
دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں کی بار ایسوسی ایشنز کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر وی کے سنگھ نے ہفتے کی شام جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس اہلکاروں کو گواہی اور ثبوت کے لیے عدالتوں میں جسمانی طورپر (فزیکلی )حاضر ہونا پڑے گا۔
نائب صدر راجپال کسانہ نے کہا کہ ان کے احتجاج کا مقصد منصفانہ اور آزادانہ سماعت کو یقینی بنانا اور عام لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمارا یہ معقول مطالبہ ہے کہ تمام پولیس افسران کو جسمانی طور پر گواہی اور ثبوت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے اگر یہ پورا نہیں ہوتا ہے تو ہم 8 ستمبر 2025 سے غیر معینہ مدت تک غیر حاضری کی کال جاری رکھیں گے اور یہ اور بھی شدید ہو گا۔ قبل ازیں بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا نے وکلاء تنظیم کو خط لکھ کر ہڑتال کو معطل کرنے اور آج بی سی آئی اور بار کونسل آف دہلی (بی سی ڈی) کے ساتھ مشترکہ میٹنگ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دہلی پولیس کے 4 ستمبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق صرف رسمی پولیس گواہوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گواہی دینے کی اجازت ہے ، جبکہ اہم گواہ ذاتی طور پر پیش ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کام سے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے زیر سماعت قیدی اور جرائم کے متاثرین کے ساتھ ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے خواہشمند وکلاء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
یہ ہڑتال دہلی پولیس کے 13 اگست کے نوٹیفکیشن پر اعتراضات کی وجہ سے ہے ، جس میں پولیس گواہوں سے صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پوچھ گچھ کی اجازت دی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد، وکلاء 22 اگست سے 28 اگست کے درمیان کام سے غیر حاضر رہے تھے ، لیکن پولیس کے حکم کو واپس لینے اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بات چیت کی یقین دہانی کے بعد دوبارہ کام شروع کیا۔تاہم نوٹیفکیشن کو 4 ستمبر کو اس شرط کے ساتھ بحال کیا گیا تھا کہ صرف رسمی گواہ ہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گواہی دے سکتے ہیں، بشرطیکہ جسمانی موجودگی کے لیے عدالتی منظوری درکار ہو۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کوآرڈینیشن کمیٹی نے بیانات اور ثبوت کے دوران جسمانی موجودگی کے اپنے مطالبے کو دہرایا اور زور دے کر کہا کہ ان کا احتجاج عوامی مفاد میں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ میں وزیر اعلی ریونت ریڈی کے خلاف بی جے پی کی عرضی مسترد

Next Post

سیلاب متاثرہ پنجاب اور ہماچل پردیش کے دورے پر آج روانہ ہوں گے وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سیلاب متاثرہ پنجاب اور ہماچل پردیش کے دورے پر آج روانہ ہوں گے وزیر اعظم مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.