جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

وزیر اعلیٰ کا اننت ناگ اور کولگام کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
وزیر اعلیٰ کا اننت ناگ اور کولگام کے متاثرہ علاقوں کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی، جو نقصانات کا تخمینہ لگائیں گی اور متاثرین کے لیے مرکز سے معاوضہ حاصل کرنے کی غرض سے جامع تجاویز تیار کریں گی۔
وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی و ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سورندر کمار چودھری، وزراء سکینہ ایتو اور جاوید احمد رانا، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور ضلع کے متعلقہ ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔
عمر عبداللہ نے حکام کو ہدایت دی کہ زرعی زمینوں، باغبانی کی فصلوں اور ہائی وے پر پھنسے پھل سے لدے ٹرکوں کو پہنچے نقصان کا بھی مکمل تخمینہ لگایا جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔
اننت ناگ کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مہندی کدل، جنگلات منڈی، دیوا کالونی، اشاجی پورہ پل اور دیگر متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران گنجی وارہ کے رہائشیوں نے سیلاب شڈ پمپ کی جلد تکمیل کے ساتھ ساتھ عیدگاہ کالونی میں اندرونی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے ضلع کے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے وزیر اعلیٰ کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کی، جن میں ریسکیو آپریشنز، بے گھر افراد کے لیے شیلٹر ہومز قائم کرنا، وسائل کی فراہمی، ندی کناروں پر ریت کی بوریاں رکھنا اور فوری بحالی کے کام شامل تھے۔
افسر نے پانی جمع ہونے کے مسائل، متاثرہ افراد اور مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ کو بحالی کے کاموں کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے طویل المدتی منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متبادل فلوڈ چینل، دریاؤں اور نالوں کی کھدائی، ڈی واٹرنگ پمپس کی تنصیب اور دریا کے پشتوں کی مضبوطی جیسے اقدامات کی جانچ پرکھ ضروری ہے۔
عمرعبداللہ نے بعد ازاں کولگام کا بھی دورہ کیا تاکہ ذاتی طور پر نقصانات، بحالی کے کاموں اور عوامی مشکلات کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ بحالی کے کام جنگی بنیادوں پر تیز رفتار سے مکمل کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
کولگام کے منی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کو بروقت انخلا کے اقدامات، سڑکوں، پلوں اور عوامی سہولیات کو پہنچے نقصان اور خدمات کی فوری بحالی کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کی بروقت انخلا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پی ڈی ڈی، جل شکتی اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول سمیت تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ میں کام کرکے بنیادی خدمات کو بحال کریں۔
غیر قانونی کان کنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے اس پر سختی سے پابندی عائد کرنے اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کی چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی

Next Post

جموںکشمیر میں عید میلاد النبیؐ منائی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
جموںکشمیر میں عید میلاد النبیؐ منائی گئی

جموںکشمیر میں عید میلاد النبیؐ منائی گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.