ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں حالیہ سیلاب سے کسان طبقہ زیادہ متاثر حکومت سے معاوضے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in مقامی خبریں
A A
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

Water

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

وادی کشمیر میں حالیہ سیلاب سے گرچہ بیشتر شعبہ ہائے حیات متاثر ہوئے لیکن اس کے غیض و غضب سے سب سے زیادہ متاثر کسان طبقہ ہوا کیونکہ جس وقت یہ سیلاب آیا اس وقت سیب کی فصل بھی تیار تھی اور دھان کی فصل کی کٹائی بھی شروع ہوچکی تھی۔
تفصیلات کے مطابق، دھان کی فصل جو کٹائی کے قریب تھی بلکہ کئی علاقوں میں کاٹی گئی تھی اور کھیت پر تھی، زیرِ آب آکر برباد ہو گئی جبکہ سیب کے باغات میں بھی سیلابی پانی نے تبادہی مچادی۔
علاوہ ازیں سیلابی پانی سے کئی دیہات میں تعمیراتی ڈھانچوں اور رہائشی مکانوں، گائو خانوں کو بھی نقصان پہنچا جو کسانوں کیلئے دوہرے نقصان کا باعث بن گیا۔
وسطی ضلع بڈگام کے خورشید احمد نامی ایک کسان نے بتایا’’ہم۲کنال اراضی پر سبزی اور ۳کنال اراضی پر دھان کی فصل اگاتے ہیں، فصل بالکل تیار تھی، دھان کی فصل کاٹی تھی، اب یہ پانچوں کا کنال اراضی زیر آب ہیں، سب کچھ تباہ ہوگیا‘‘۔
خورشید نے کہا’’سال بھر محنت و مشقت کرکے یہ فصل تیار کی تھی جو چشم زدن میں تباہ ہوگئی، اسی پر ہمارے گھر کا گذارہ ہوتا تھا‘‘۔
اونتی پورہ کے کسان مشتاق احمد نے بتایا’’ہمارے کھیت مکمل طور پر زیرِ آب آچکے ہیں۔ یہ سیلاب گزشتہ دس برسوں میں سب سے بدترین ہے ۔ دھان کی فصل جو کٹائی کے قریب تھی، ساری ضائع ہوگئی۔ ہماری ساری محنت رائیگاں ہوگئی‘‘۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک باغ مالک امتیاز احمد نے کہا’’سیب کے باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ پھل پکنے کے قریب تھا لیکن زیادہ تر درختوں سے جھڑ گیا اور باقی خراب ہوگیا۔ یہ ہمارے لئے مکمل نقصان ہے‘‘۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ تباہی انہیں ۲۰۱۴ کے سیلاب کی یاد دلا رہی ہے ، جب وادی کے بیشتر حصے متاثر ہوئے تھے اور حکومت نے اس وقت مالی معاوضہ فراہم کیا تھا۔ اس موقع پر بھی کسان حکومت سے فوری مالی امداد اور معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایک مقامی کسان فیاض احمد نے کہا’’سال ۲۰۱۴میں ہمیں حکومت نے معاوضہ دیا تھا۔ اب بھی وہی مطالبہ ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ متاثرین کیلئے فوری ریلیف اور مالی مدد فراہم کرے ‘‘۔
ادھر انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کا عمل شروع کیا ہے ۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا’’ہم تمام علاقوں سے نقصان کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد حکومت کو بھیجی جائے گی اور اس کے بعد ریلیف اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ایس ٹی اصلاحات سے متوسط طبقے کو بڑا فائدہ ہوگا: بی جے پی

Next Post

مودی عظیم وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘ ٹرمپ کا یو ٹرن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

2026-09-02
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
Next Post
مودی عظیم وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘ ٹرمپ کا یو ٹرن

مودی عظیم وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘ ٹرمپ کا یو ٹرن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.