جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دانش مالیور، شبھم شرما اور رجت پاٹیدار نے سنٹرل زون کو سنبھالا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-06
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

بنگلورو، 05 ستمبر (یو این آئی) دانش مالیور (76)، شبھم شرما (ناٹ آؤٹ 60) اور کپتان رجت پاٹیدار (ناٹ آؤٹ 47) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سنٹرل زون نے دلپ ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کے دوسرے دن جمعہ کو ویسٹ زون کے خلاف دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت 67 اوور میں دو وکٹ پر 229 رن بنا لئے۔ تاہم وہ اب بھی ویسٹ زون کی پہلی اننگز میں بنائے گئے اسکور سے 209 رن پیچھے ہے۔ویسٹ زون نے کل کے چھ وکٹ پر 363 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 102ویں اوور میں آیوش پانڈے نے نصف سنچری مکمل کر چکے کپتان شاردل ٹھاکر کو رن آؤٹ کر کے ساتواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز سنٹرل زون کی گیندبازی کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔ ایک اوور بعد ہی ہرش دوبے نے تنوش کوٹیان کو بولڈ کر دیا۔ تنوش کوٹیان نے 166 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 76 رن بنائے۔ دھرمیندر سنگھ جڈیجہ (1) اور ارجان ناگواسوالا (3) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ زون کی پوری ٹیم 108 اوور میں 438 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ تشار دیشپانڈے 18 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
سنٹرل زون کے لیے سارنش جین اور ہرش دوبے نے تین، تین وکٹ لئے۔ خلیل احمد کو دو وکٹ ملے جبکہ دیپک چاہر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بلے بازی کرنے اتری سنٹرل زون کی اوپننگ جوڑی آیوش پانڈے اور دانش مالیور نے پہلے وکٹ کے لئے 67 رن جوڑے۔ 18ویں اوور میں ارجان ناگواسوالا نے آیوش پانڈے (40) کو آؤٹ کر کے ویسٹ زون کو پہلی کامیابی دلائی۔ دوسرا وکٹ دانش مالیور کی صورت میں گرا جو 76 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر سنٹرل زون نے 67 اوور میں دو وکٹ پر 229 رن بنائے اور شبھم شرما (ناٹ آؤٹ 60) اور کپتان رجت پاٹیدار (ناٹ آؤٹ 47) کریز پر موجود ہیں۔ سنٹرل زون ابھی بھی ویسٹ زون کی پہلی اننگز کے اسکور سے 209 رن پیچھے ہے۔
ویسٹ زون کی طرف سے ارجان ناگواسوالا اور دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی افریقہ کے بلے بازمیتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی

Next Post

سائنا نہوال حیدرآباد پکل بال لیگ میں کیرتی واریئرز کی شریک مالک بنیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

سائنا نہوال حیدرآباد پکل بال لیگ میں کیرتی واریئرز کی شریک مالک بنیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.