جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سرائیل میں زمین کی گہرائی میں ہولناک منصوبے کی سیٹلائٹ تصاویر نے دنیا کو چونکا دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-05
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

تل ابیب، 4 ستمبر (یو این آئی) اسرائیل میں زمین کی گہرائی میں ایک ہولناک منصوبے کی سیٹلائٹ تصاویر نے دنیا کو چونکا دیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ جنوبی اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر کے قریب جوہری پروگرام سے منسلک ایک نئی تنصیب میں زور و شور سے تعمیراتی کام ہو رہا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں دکھائی دینے والی تنصیب ایک نیا جوہری ری ایکٹر یا جوہری ہتھیاروں کو جمع کرنے کی جگہ ہوسکتی ہے ۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صحرائے نقب میں ‘شمعون پیریز’ جوہری تحقیقی مرکز میں تعمیراتی کام نے ایک بار پھر اسرائیل کی ایٹمی حیثیت کے بارے میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ 7 ماہرین نے تصاویر کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ تعمیراتی کام اسرائیلی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے منسلک ہے ۔
تین ماہرین کے مطابق زمین کے اندر ہونے والا کام کثیر المنزلہ ہے ، اور یہ ایک نئے ہیوی واٹر ری ایکٹر کی تعمیر ہے ، جو پلوٹونیم پیدا کرسکتا ہے ، جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک اور بنیادی مواد ہے ۔ دیگر چار ماہرین نے بھی تسلیم کیا کہ یہ ایک ہیوی واٹر ری ایکٹر ہوسکتا ہے ، تاہم اس سے زیادہ انھوں نے کچھ کہنے سے خود کو قاصر بتایا، کیوں کہ یہ تعمیر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔
اے پی نے سب سے پہلے 2021 میں یروشلم سے تقریباً 90 کلومیٹر جنوب میں واقع اس تنصیب میں کھدائی کے کام کی اطلاع دی تھی، اس وقت سیٹلائٹ تصاویر میں کارکنوں کو سائٹ پر اصل ‘ہیوی واٹر’ ری ایکٹر کے قریب تقریباً 150 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا گڑھا کھودتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
5 جولائی کو ‘پلانٹ لیبز’ کی طرف سے لی گئی تصاویر سے ، جو حال ہی میں سامنے آئی ہیں، کھدائی کی جگہ پر وسیع پیمانے پر تعمیراتی کام کا پتا چلتا ہے ، اور ایسا لگتا ہے کہ سائٹ پر موٹی کنکریٹ کی دیواریں لگائی گئی ہیں، جو زیر زمین کئی منزلوں پر مشتمل ہے ۔

 

 

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جونگ ان بیٹی کو پہلے بین الاقوامی دورے پر چین لے کرگئے

Next Post

ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.