منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا، ٹرک میں دم گھٹنے سے 46 تارکین وطن ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-29
in عالمی خبریں
A A
امریکی ریاست ٹیکساس میں۴۶تارکین وطن ٹریکٹر ٹریلر سے مردہ پائے گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

ٹیکساس//
امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں کنٹینر سے 46 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ چار بچوں سمیت 16 افراد کو نڈھال حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس چیف ولیم میک مینس نے بتایا کہ پیر کی شام چھ بجے سان انتونیو کے ایک سٹی ورکر نے فون کال کر کے ہنگامی صورتِ حال سے آگاہ کیا اور جب پولیس افسر وہاں پہنچے تو کنٹینر کے باہر ایک لاش پڑی تھی اور کنٹینر کا مرکزی دروازہ جزوی طور پر کھلا تھا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کنٹینر میں لوگوں کی موجودگی انسانی اسمگلنگ کا واقعہ ہو سکتا ہے۔فائر چیف چارلس ہوڈ کا کہنا ہے کہ چار بچوں سمیت 16 افراد کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ان کے بقول زندہ بچ جانے والے افراد کے جسم گرم تھے اور وہ پانی کی کمی کی وجہ سے نڈھال تھے۔
چارلس ہوڈ نے بتایا کہ جس کنیٹر میں متاثرین موجود تھے وہ ریفریجریٹر تھا لیکن اس میں اے سی نہیں چل رہا تھا اور وہاں پانی بھی موجود نہیں تھا۔حالیہ چند دہائیوں کے دوران میکسیکو سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے ہزاروں افراد امریکہ میں داخل ہوئے ہیں اور اس طرح کے واقعے میں کئی تارکینِ وطن اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔
سال 2017 میں سان انتونیو کے ہی ایک سپر اسٹور میں کھڑے کنٹینر سے 10 پناہ گزینوں کی لاشیں ملی تھیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ 2003 میں بھی پیش آیا تھا جس میں 19 افراد کی لاشیں کنٹینر سے نکالی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کے جنوبی علاقے ایک عرصے تک غیر قانونی سرحدی گزرگاہ کے طور پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔ پناہ گزین میکسیکو سے گاڑیوں میں سوار ہو کر سان انتونیو کی چیک پوائنٹ پر پہنچتے ہیں جو شہر سے قریب ترین علاقہ ہے اور اس پوائنٹ کو عبور کرنے کے بعد پناہ گزین امریکہ کے مختلف علاقوں میں پھیل جاتے ہیں۔
پیر کو پیش آنے والے واقعے پر سان انتونیو کے میئر رون نرنگبرگ کہتے ہیں کہ کنٹینر واقعے میں ہلاک ہونے والے 46 افراد وہ خاندان تھے جو بہتر زندگی گزارنے کی تلاش میں تھے اور ان کی موت کسی انسانی المیے سے کم نہیں ہے۔
سان انتونیو کے پولیس چیف میک مینس کے مطابق کنیٹنر واقعہ متوقع طور پر امریکہ میں پناہ گزینوں کی اسمگلنگ کی کوشش ہو سکتی ہے۔ تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
میک مینس نے مزید بتایا کہ تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کا انسانی اسمگلنگ سے کوئی تعلق ہے۔امریکن امیگریشن کونسل کے پالیسی ڈائریکٹر ایرون رچلن میلنک کا کہنا ہے کہ سرحد کی بندش اور سخت پہرے کی وجہ سے میسکیو، گوئٹے مالا، ہنڈوراس اور ایل سلواڈور سے امریکہ میں داخل ہونے والے پناہ گزین خطرناک راستوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
ان کے بقول ٹرک اسمگلنگ پناہ گزینوں کے لیے سب سے نمایاں راستہ ہے اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے کسی المیے کے بارے میں خوف کا شکار تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

Next Post

امریکا میں تیزرفتار ٹرین اور ٹرک میں تصادم؛3 ہلاک اور50 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
لندن: ریلوے نظام درہم برہم، 30 سال بعد بڑی ہڑتال

امریکا میں تیزرفتار ٹرین اور ٹرک میں تصادم؛3 ہلاک اور50 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.