جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-29
in عالمی خبریں
A A
سری لنکا میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

کولمبو///
سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں، جس سے ملک میں حالات مزید بگڑنےکا خطرہ ہے۔
سری لنکن کابینہ نے 10 جولائی تک نجی گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صرف ضروری سروسز کو ایندھن دستیاب ہوگا۔
کابینہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیصلے کے بعد بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ بندرگاہ، طبی سروسز اور فوڈ ٹرانسپورٹ کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس مشکل وقت میں گھر میں رہ کر آن لائن سروسز فراہم کریں۔
بیان کے مطابق سری لنکا کو اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے۔
سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہماری معیشت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے اور ایندھن خریدنے کے لیے رقم موجود نہیں، جبکہ ضروری اشیا کی قلت اور بجلی کا بحران بھی بدترین ہوگیا ہے۔
معاشی بحران میں کمی لانے کے لیے سری لنکن حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جبکہ بھارت اور چین سے بھی مؤخر ادائیگیوں پر درآمدات کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔
سری لنکا میں سرکاری اسکولوں کو پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر میں رہ کر کام کریں، جس کے باعث دارالحکومت کولمبو میں آج کل سڑکیں ویران نظر آتی ہیں۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے رعایتی قیمت پر ایندھن حاصل کرنے کے لیے وزرا کے وفد قطر اور روس پہنچ گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں کورونا سے مزید 27 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے

Next Post

امریکا، ٹرک میں دم گھٹنے سے 46 تارکین وطن ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکی ریاست ٹیکساس میں۴۶تارکین وطن ٹریکٹر ٹریلر سے مردہ پائے گئے

امریکا، ٹرک میں دم گھٹنے سے 46 تارکین وطن ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.