نئی دہلی// ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 27 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 25 ہزار 47 تک پہنچ گئی ہے اس دوران 11 ہزار 793 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ کیسز کی کل تعداد بھی چار کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 839 ہوگئی اسی عرصے میں مجموعی طور پر 9 ہزار 486 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2280 کے اضافے کے ساتھ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 96,700 ہے۔
نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.57 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ۱۳چار لاکھ 73 ہزار 717 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کی وجہ سے اب ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.14 کروڑ ہو گئی ہے۔ نیشنل کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 197.31 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں، جن میں سے آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 196 ویکسین دی جاچکی ہیں۔