جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

۱۲۸سال قبل فرانس میں قتل ہونے والے بادشاہ اور۲ سپاہیوں کی کھوپڑیاں مدغاسکر منتقل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

افریقی ملک مدغاسکر کو۱۲۸سال قبل فرانسیسی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے بادشاہ سمیت ۳؍افراد کی کھوپڑیاں منتقل کردی گئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے۲۷؍اگست کو پیرس میں یہ کھوپڑیاں واپس کی تھیں، یہ۲۰۲۳میں منظور ہونے والے قانون کے بعد پہلی واپسی ہے ، قانون کے تحت نوآبادیاتی دور میں قبضہ کی گئی انسانی باقیات کی واپسی کو آسان بنایا گیا ہے ۔ یہ کھوپڑیاں ساکالاوا قوم کے بادشاہ تویرا اور اُن کے۲ جنگجو ساتھیوں کی سمجھی جاتی ہیں، جنہیں۱۸۹۷میں فرانسیسی فوجیوں نے سر قلم کردیا تھا۔
یہ باقیات پیر کے روز مدغاسکر پہنچیں اور ہوائی اڈے پر ساکالاوا گروہ کے افراد نے ان کا استقبال کیا، جو روایتی لباس پہنے ہوئے تھے ۔ یہ باقیات تین بکسوں میں رکھی گئی تھیں، جو بحرِ ہند کی اس قوم کے پرچم میں لپٹے ہوئے تھے ۔
ان باقیات کو دارالحکومت انتاناناریوو کی سڑکوں سے گزار کر شہر کے مقبرے تک لے جایا گیا، جہاں صدر اینڈری راجولینا اور حکومت و ساکالاوا کے معززین نے ان کا استقبال کیا۔
راجولینا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ماضی اور اپنی تاریخ کو جاننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس ایک بادشاہ اور اُس کے سپاہی تھے ، جنہوں نے قوم کا دفاع کیا، انہوں نے ان لوگوں کی تعریف کی، جنہوں نے فرانسیسی نوآبادیاتی فوجیوں کے خلاف ‘حوصلے اور جرات’ کے ساتھ مزاحمت کی ہے ۔
بادشاہ تویرا کے پڑپوتے اور نئے تخت نشین ساکالاوا بادشاہ، جارج ہاریا کامامی نے اپنے آباؤ اجداد کی باقیات کو خوش آمدید کہنے کے لیے مقدس دریا ‘تسیریبیہینا’ کا پانی چھڑکا۔ جارج ہاریا کامامی نے کہا کہ ہم ساکالاوا مطمئن ہیں، آج خوشی کا دن ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا شی جن پنگ پر امریکہ کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.