جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پوتن سے مایوس ہوں، چین اور روس کے قریبی تعلقات سے فکر مند نہیں:ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ‘بہت مایوس’ ہیں، ان کی انتظامیہ ایسے اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جن سے یوکرین کی جنگ میں اموات کو کم کیا جاسکے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ریپبلکن رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ روس اور چین کے قریبی تعلقات سے فکر مند نہیں ہیں۔
ٹرمپ نے اگست کے وسط میں الاسکا میں پوتن سے ایک سربراہ ملاقات کی تھی اور بعد ازاں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی و نیٹو اتحاد کے اہم رہنماؤں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔
ان ملاقاتوں کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ زیلنسکی اور پوتن پہلے ایک دو طرفہ ملاقات کریں گے ، اس کے بعد ایک سہ فریقی ملاقات ہوگی، جس میں وہ (ٹرمپ) بھی شامل ہوں گے ۔
ٹرمپ نے دی اسکاٹ جیننگز ریڈیو شو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘میں صدر پوتن سے بہت مایوس ہوں، یہ میں کہہ سکتا ہوں اور ہم کچھ کرنے والے ہیں تاکہ لوگوں کو زندہ رہنے میں مدد ملے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا ہے کہ واشنگٹن کسی بھی معاہدے میں یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینے میں مدد کرے گا، ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دوبارہ دی ہے کہ اگر امن معاہدے کی جانب پیش رفت نہ ہوئی تو وہ روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے ۔
روس اس وقت یوکرین کے تقریباً پانچویں حصے پر قابض ہے اور ٹرمپ نے کہا ہے کہ زمین کے تبادلے اور علاقائی تبدیلیاں کسی بھی معاہدے کے لیے اہم ہوں گی۔
یوکرین کسی بھی یوکرینی علاقے کو قانونی طور پر روس کی ملکیت تسلیم کرنے کی مخالفت کرتا ہے ، لیکن اس نے بالواسطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ اسے کچھ عملی علاقائی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے ۔
انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ چین اور روس امریکہ کے خلاف ایک اتحاد بنا رہے ہیں؟
امریکی صدر نے جواب دیا کہ ‘مجھے بالکل بھی فکر نہیں ہے ، ہمارے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے ، وہ کبھی بھی اپنی فوج ہمارے خلاف استعمال نہیں کریں گے ، یقین کریں۔’
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک طنزیہ پوسٹ میں کہا کہ صدر شی اور چین کے شاندار عوام کو جشن کا ایک عظیم اور دیرپا دن مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طنز کیا کہ ‘میری نیک خواہشات ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن تک پہنچا دینا، جب آپ سب امریکا کے خلاف سازش کر رہے ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اختلافات کو طاقت سے طے کرنا درست نہیں :شی جن پنگ

Next Post

حماس کو شکست دیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی:اسرائیلی آرمی چیف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post

حماس کو شکست دیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی:اسرائیلی آرمی چیف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.