جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دنیا کی۹۰فیصد آبادی کو ماحولیاتی بحران کا سامنا:ورلڈ بینک کا انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کی۹۰فیصد آبادی ماحولیاتی بحران کا سامنا کر رہی ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کی نوّے فیصد آبادی یا تو انسانی سرگرمیوں سے متاثرہ زمین پر رہ رہی ہے ، یا غیر صحت مند ہوا اور پانی کی قلت کا شکار ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی نظاموں کی بحالی ممکن ہے اور اس کے بڑے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
عالمی بینک کے مطابق کم آمدنی والے ممالک میں ہر ۱۰میں سے۸؍افراد تینوں سہولتوں یعنی صحت مند ہوا، پانی اور زمین سے محروم ہیں۔
ریبوٹ ڈیولپمنٹ:دی اکنامکس آف اے لیویبل پلانیٹ کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کے خاتمے سے بارش کا نظام متاثر ہوتا ہے ، زمین خشک ہوجاتی ہے اور قحط مزید سنگین ہوجاتا ہے ، جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔
رپورٹ میں نائٹروجن کے تضاد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ، جہاں کھادیں فصلوں کی پیداوار بڑھاتی ہیں لیکن ان کے بے تحاشا استعمال سے بعض علاقوں میں فصلیں اور ماحولیاتی نظام متاثر ہوتے ہیں، اس عمل سے سالانہ ۳کھرب۴۰؍ارب ڈالر تک کا نقصان ہوتا ہے ، اسی طرح ہوا اور پانی کی آلودگی خاموشی سے انسانی صحت، پیداواریت اور سوچنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے ، جس کے باعث انسانی صلاحیتیں کمزور پڑ جاتی ہیں۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر فطرت کا درست انتظام کیا جائے تو یہ روزگار کے مواقع پیدا کر سکتی ہے ، معیشت کو فروغ دے سکتی ہے اور لچک پیدا کر سکتی ہے ، قدرتی وسائل کا زیادہ مؤثر استعمال آلودگی کو۵۰فیصد تک کم کر سکتا ہے ، نائٹروجن کھاد کے استعمال میں بہتری نہ صرف فصلوں کی پیداوار بڑھا سکتی ہے بلکہ اس کے اخراجات سے۲۵؍گنا زیادہ فوائد بھی فراہم کر سکتی ہے ۔
پانی اور صفائی کی خدمات میں بہتری انسانی جانیں بچا سکتی ہے ، پانی کے استعمال سے قبل اس میں کلورین شامل کرنے سے ان بچوں کی ایک چوتھائی اموات کو روکا جا سکتا ہے جو پانی سے متعلق مسائل کی وجہ سے قبل از وقت موت کا شکار ہو جاتے ہیں، پالیوشن مارکیٹس فضائی آلودگی کم کرنے کا سستا اور مؤثر طریقہ ہیں، جہاں ایک ڈالر خرچ کرنے پر۲۶سے۲۱۵ڈالر تک کا فائدہ ملتا ہے ۔
کم آمدنی والے ممالک میں تقریباً۸۰فیصد لوگ تینوں ماحولیاتی دباؤ یعنی انسانی سرگرمیوں سے متاثرہ زمین، آلودہ ہوا اور پانی کی قلت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جب کہ اس کے برعکس زیادہ آمدنی والے ممالک میں ۴۳فیصد لوگ ان مسائل سے محفوظ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثرات اتنے وسیع ہیں کہ انسان زمین سے محض فائدہ اٹھانے والا نہیں رہا بلکہ اس کی تبدیلی کی سب سے بڑی قوت بن چکا ہے ۔ آج زمین پر موجود تمام جانوروں کے مجموعی وزن میں سے ۹۵فیصد حصہ انسانوں اور ان کے پالے ہوئے جانوروں کا ہے ، جب کہ جنگلی جانور صرف۵فیصد رہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زمین انسانی ترقی کے لیے درکار نو میں سے چھ ماحولیاتی حدود کو عبور کر چکی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستان اپنی کمزوری چھپانے کیلئے افغانستان پر الزامات عائد کرتا ہے‘

Next Post

اختلافات کو طاقت سے طے کرنا درست نہیں :شی جن پنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post

اختلافات کو طاقت سے طے کرنا درست نہیں :شی جن پنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.