اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-29
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

لاہور//

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔

ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز میں پاکستان سمیت میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود پاکستان سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ میزبان نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو مدمقابل آئے گا۔

سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 11 اکتوبر کو دوبارہ نیوزی لینڈ اور 12 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔

سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی، جہاں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اپنے اگلے دو میچز 27 اور 30 اکتوبر کو پرتھ میں کوالیفائینگ ٹیموں کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم 3 نومبر کو سڈنی میں جنوبی افریقہ اور 6 نومبر کو ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف مدمقابل آئے گی۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت مسرور ہیں کیونکہ یہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ انگوٹھے کی انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دورہ نیوزی لینڈ میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے، لہٰذا وہ دو مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔

پاکستانی  کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 2 اکتوبر کو مکمل ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیاکپ میں شرکت کرے گی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابراعظم نے کوہلی، کیون پیٹرسن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Next Post

کاروبار کا آغاز اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ سے ہوا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
تیزی پر لگا بریک، سینسیکس اور نفٹی میں سوا فیصد کی گراوٹ

کاروبار کا آغاز اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ سے ہوا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.