جالندھر// اولمپک ہاکی کھلاڑی وریندر سنگھ کا منگل کو پنجاب کے جالندھر میں انتقال ہو گیا کچھ عرصے سے ان کی طبیعت ناساز تھی 16 مئی 1947 کو پیدا ہوئے، دھیان چند ایوارڈ یافتہ ورندر نے میونخ میں 1972 کے سمر اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا انہوں نے 1976 کے سمر اولمپکس میں بھی حصہ لیا سرجیت ہاکی سوسائٹی نے ورندر کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا، ’’ہم تمام سوسائٹی کے ممبران ایشور سے پرارتھنا کرتے ہیں کہ وہ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے اور آنجہانی کی روح کو ابدی سکون عطا کرے۔‘‘