پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گریز میں آتشزدگی‘۲۰ ڈھانچے خاکستر‘۲۵؍افراد زخمی ایجنسیز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-31
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تلیل کے کش پتھ گاؤں میں ہفتے کی علی الصبح لگی آگ نے تباہی مچا دی، جس میں کم از کم ۲۰ڈھانچے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران ایس ایچ او سمیت ۲۵؍افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ آگ اچانک ایک مکان سے شروع ہوئی اور چند ہی لمحوں میں تیز شعلوں نے پورے محلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چونکہ زیادہ تر مکانات لکڑی سے تعمیر شدہ تھے اس لئے آگ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور تمام تر کوششوں کے باوجود قیمتی ڈھانچے لمحوں میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق، آسمان کو چھوتی لپٹیں اور گھنا دھواں میلوں دور تک دکھائی دے رہا تھا، جبکہ گاؤں کے مرد، عورتیں اور بچے گھبراہٹ کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے ۔ کئی متاثرہ کنبے صرف تن کے کپڑوں کے ساتھ گھروں سے باہر بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز مختار احمد نے بتایا ’’آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کم از کم۲۰ڈھانچے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں‘‘۔
ادھر محکمہ صحت کے ایک افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران ۲۵؍افراد زخمی ہوئے جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج و معالجہ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
مقامی ایم ایل اے نذیر احمد خان نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے متاثرہ کنبوں کو فوری ریلیف فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا ’’ضلعی ریڈ کراس فنڈ سے ہر متاثرہ خاندان کو نقد امداد دی گئی ہے اور دیگر امدادی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم ہند کا جاپان کے صوبوں کے گورنروں کے ساتھ تبادلۂ خیال

Next Post

مانسون بادل پھٹنے ‘ اچانک سیلاب کا سب سے زیادہ خطرہ لے کر آتا ہے: لوٹس ویب ڈیسک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
Next Post

مانسون بادل پھٹنے ‘ اچانک سیلاب کا سب سے زیادہ خطرہ لے کر آتا ہے: لوٹس ویب ڈیسک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.