جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

گلے سڑے گوشت کی برآمدگی بعد فوڈ مارکیٹ پر منفی اثرات ’لوگوں کا اعتماد متزلزل ہوا ہے ‘بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات ضروری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-30
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
گلے سڑے گوشت کی برآمدگی بعد فوڈ مارکیٹ پر منفی اثرات ’لوگوں کا اعتماد متزلزل ہوا ہے ‘بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات ضروری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وادی کشمیر کے معروف بازاروں سے لے کر گمنام گلی کوچوں میں لوگوں کی چہل پہل کا باعث بننے والے صدیوں پرانے فوڈ مارکیٹوں کی رونق اچانک ماند پڑ گئی ہے ۔
چند روز قبل سامنے آئے گلے سڑے گوشت کے اسکینڈل نے نہ صرف صارفین کے اعتماد کو چکنا چور کیا بلکہ اس نے شام ڈھلے جم جانے والے فوڈ اسٹریٹ کلچر کو بھی بے جان کر ڈالا۔
سرینگر سے کپواڑہ اور قاضی گنڈ تک، جہاں کبھی رس دار رستے اور تُجی کی خوشبو شام کی فضا کو مہکاتی تھی، آج وہاں سر شام ہی سناتا چھا جاتا ہے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مشہور فوڈ سٹریٹ مارکیٹ میں کھانے کے میز خالی پڑے ہیں۔ مین چوک میں بھی خالی کرسیاں گاہکوں کے انتظار میں ان کی راہیں تکتی ہیں۔
فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے بعد جب ہزاروں کلو مضر صحت گوشت ضبط ہوا، تو صارفین کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھنے لگے کہ آخر بازار میں کس پر اعتماد کیا جائے ۔
سری نگر کے ایک نوجوان صارف، فیاض احمد کا کہنا ہے’’اب ہمیں یقین نہیں کہ کون سا دکان دار محفوظ گوشت دے رہا ہے ۔ جب تک حکومت عملی طور پر سخت چیکنگ اور شفاف نظام نہ دکھائے ، ہم باہر کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں گے ‘‘۔
وینڈرز کے لیے یہ صورتحال روزگار کا بحران بن گئی ہے ۔ ایک نوجوان وینڈر کا کہنا ہے ’’یا تو ہمیں کاروبار بند کرنا ہوگا یا دوسرا ذریعہ معاش تلاش کرنا ہوگا۔ اسٹریٹ فوڈ ہماری روزی ہے ، لیکن لوگ اگر ہمیشہ کے لیے منہ موڑ لیں تو ہم کہاں جائیں گے ‘‘۔
فوڈ سیفٹی محکمہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ غیر معیاری گوشت اور مرغی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت لارروائیاں جاری رہیں گی اور ایف ایس ایس اے آئی قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
وینڈرز کو اب یہی امید ہے کہ سخت جانچ پڑتال اور حکومتی اعتماد سازی کے بعد ایک بار پھر گلی کوچوں میں کشمیری کھانوں کی رونق لوٹ آئے گی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل میں آوارہ کتے کو مارنے پردو افراد کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

سرینگر جموںقومی شاہراہ مسلسل چوتھے ورز بھی ٹریفک کیلئے بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سرینگر جموںقومی شاہراہ مسلسل چوتھے ورز بھی ٹریفک کیلئے بند

سرینگر جموںقومی شاہراہ مسلسل چوتھے ورز بھی ٹریفک کیلئے بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.