ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن نے سالانہ رپورٹ ’’ناری 2025‘‘ جاری کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-29
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 28 اگست (یواین آئی) خواتین کے قومی کمیشن (این ڈبلیو سی) کی چیئرپرسن وجئے کشور رہاٹکر نے جمعرات کو یہاں خواتین کی حفاظت سے متعلق قومی سالانہ رپورٹ اور انڈیکس ناری2025‘ کا اجرا کیا۔
یہ رپورٹ پی ویلیو انالیٹکس کے ذریعہ منعقد کی گئی تھی اور اسے گروپ آف انٹلیکچوئل اینڈ اکیڈمیشین (جی آئی اے ) نے شائع کیا تھا۔ اس موقع پر مسز رہاٹکر نے عوام سے خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں حکومت کی جاری کوششوں کو تمام ضرورت مند خواتین تک پہنچانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کی بیٹیاں گھر کے آنگن سے لے کر عالمی سطح پر اپنا نام روشن کر رہی ہیں۔ مسز رہاٹکر نے کہا کہ آپریشن سندور میں ملک کی بیٹیوں کی بہادری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے خواتین پائلٹس کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
عوامی مقامات پر خواتین کی حفاظت کی پہل کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پچھلی دہائی میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری خدمات کو بڑھایا اور مضبوط کیا ہے۔ مسز رہاٹکر نے ناری شکتی سے کہا کہ ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ چیلنجوں کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ بدقسمتی سے آج بھی کئی مقامات پر خواتین کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ایسے میں حکومت اور عوام کو اس مسئلے کے حل کے لیے صرف اعدادوشمار کو کم کرنے سے نہیں بلکہ ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ ہمیں خاص طور پر تعلیم، صحت اور خواتین کی حفاظت پر توجہ دینی ہوگی، تب ہی ہم ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد کو پورا کرسکیں گے۔ اس کے لیے حکومت اور سماجی تنظیموں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے نربھیا فنڈ، خواتین کی تربیت اور دیگر سرکاری اسکیموں کو ہر ضلع اور ہر عورت تک پہنچانے کی بھی اپیل کی۔ "ناری رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ رانچی، سری نگر، کولکاتہ، دہلی، فرید آباد، پٹنہ اور جے پور ہندوستان میں خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر ہیں۔ جب کہ کوہیما، وشاکھاپٹنم، بھونیشور، آئزول، گنگٹوک، ایٹا نگر اور ممبئی کا شمار ہندوستان میں خواتین کے لیے محفوظ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ جب کہ شہری سیکورٹی کے لحاظ سے، 40 فیصد خواتین اپنے شہروں میں "بہت محفوظ نہیں” یا "غیر محفوظ” محسوس کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 7 فیصد خواتین نے سال 2024 میں ہراساں کیے جانے کی اطلاع دی، جو کہ این سی آر بی کے جرائم کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ رپورٹ 31 شہروں اور خواتین کی آواز کو سامنے لاتی ہے۔ اس موقع پر پی ویلیو کے ڈائریکٹر پرہلاد راوت، پروفیسر منجولا بترا، مونیکا اروڑہ، سیما سنگھ اور دیگر مقررین نے خواتین کی حیثیت، قانون اور حالات کا ذکر کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین کا امریکہ اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار

Next Post

اولڈ فارسٹس آیوروید پرائیویٹ لمیٹڈ کی پورے ہندوستان میں توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post

اولڈ فارسٹس آیوروید پرائیویٹ لمیٹڈ کی پورے ہندوستان میں توسیع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.