بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں میں بارشوں سے جانی اور مالی نقصان

ماتا ویشنو دیوی کے راستے مٹی کا تودہ گر آنے سے ۳۴یاترای ہلاک ‘ ۲۰؍افراد زخمی ‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-28
in ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
جموں میں بارشوں سے جانی اور مالی نقصان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

دوڈہ میںضلع میں ۴ لوگوں کی موت ‘ سرینگر کے راج باغ علاقے میں پانی گھروں میں داخل‘ لوگوں کی نقل مکانی
جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے منگل اور بدھ کے درمیان جموں کے ریاسی اور ڈوڈہ اضلاع میں کم از کم ۳۸ ؍افراد ، جن میں سے زیادہ تر ویشنو دیوی یاتری تھے‘ ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبہ جموں میں ۲۴ گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ بارش نے موت اور تباہی کا سراغ چھوڑ دیا۔
منگل کی سہ پہر ماتا ویشنو دیوی مندر کے علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد مندر کی طرف جاتے ہوئے ادھ کنواری کے قریب چونتیس افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں صبح سویرے بارش اور اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
کٹرا سے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کے مردہ خانے میں لائی گئی ۳۴؍لاشوں میں سے اٹھارہ کی شناخت پنجاب ، دہلی ، راجستھان ، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے باشندوں کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل ملبہ ہٹا کر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ کم از کم۲۰؍افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے ۔
شدید بارش کے باعث ویشنو دیوی یاترا مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہی۔ حکام نے منگل کی صبح ہی ہِمکوٹی راستے پر یاترا کو روک دیا تھا، تاہم پرانے راستے پر شام تک یاترا جاری رہی، لیکن سہ پہر کے بعد بھاری بارش اور بھوسکھلن کے خدشے کے پیش نظر اسے بھی روک دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، جموں میں گزشتہ ۲۴گھنٹوں میں۳۸۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جو۱۹۱۰ کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے ۔ دریا اور ندی نالے خطرے کے نشان سے کئی فٹ اوپر بہہ رہے ہیں، جن میں توی، چناب، اوج، راوی اور بسنتر شامل ہیں۔ تاہم بدھ کی صبح ۱۱بجے کے بعد بارش میں کمی آنے سے پانی کی سطح کچھ کم ہونا شروع ہوئی۔
جموں صوبے میں سیلابی صورتحال نے سنگین رخ اختیار کرلیا ہے ۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ فوج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق این ڈی آر ایف اہلکاروں نے جموں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پھنسے ہوئے طلبا اور عام شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ سانبہ کے قریب ۳۰نشیبی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آچکے ہیں جہاں فوج اور دیگر ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی شروع کی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں کے پیر کھو، گوجر نگر، آر ایس پورہ، نکی توی، بیلی چرن، گورکھ نگر، قاسم نگر، راجیو نگر، شیر کشمیر یونیورسٹی، اکھنور اور پرگروال سمیت متعدد علاقوں سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے ۔ فوج کی رائزنگ اسٹار کور سے وابستہ اہلکاروں نے سانبہ کے کچلے اور سوجن پور کے علاوہ پٹھانکوٹ، عدالت گڑھ اور گرداس پور میں بھی متاثرین کو وقت رہتے بچایا۔ اسی طرح جموں کے گڑی گڑھ، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور منگو چیک علاقوں میں بھی شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔
آر ایس پورہ کے اندرا نگر علاقے میں بلوال نالہ کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد فوج نے کم از کم تین سو افراد کو بچایا۔ حکام نے بتایا کہ این ڈی آر ایف نے سی آر پی ایف کے۲۴؍اہلکاروں کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے ۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں مشترکہ طور پر متاثرہ علاقوں میں کارروائی کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم رہائشی مکانات اور املاک کو خاصا نقصان پہنچا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں، سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سمیت خطے کے کئی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ دریائے توی، دریائے چناب، دریائے بسنتر اور دریائے راوی اس وقت خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر سرگرمیاں ترک کریں اور بالخصوص نشیبی علاقوں میں جانے سے احتراز کریں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئیوں سے باخبر رہیں اور حکام کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
ادھر وادی کشمیر میں بھی مسلسل بارش کے سبب دریائے جہلم نے اننت ناگ کے سنگم اور سرینگر کے رام منشی باغ میں خطرے کے نشان کو عبور کر لیا ہے ، جس کے بعد کئی نشیبی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا۔
انتظامیہ نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔
بارش کی وجہ سے جموں وکشمیرمیں عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے ۔ متعدد سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے جبکہ دس ہزار سے زائد افراد کو نشیبی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔
کشتواڑ کے دور افتادہ مرگی علاقے میں طوفانی ریلے دس رہائشی مکانات اور ایک پل بہا کر لے گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھاری تباہی کے پیش نظر وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو جموں و کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔
ادھر شمالی ریلوے نے جموں ڈویژن میں۵۸ٹرینوں کو منسوخ جبکہ۶۴کو مختصر منزل تک محدود کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چکّی ندی میں طغیانی اور زمین کٹاؤ کے باعث ریل سروس بحالی کے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ بند کر دی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بدھ کو جموں پہنچے اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بھی حالات سے آگاہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ بارش رکنے کے بعد پانی اترنا شروع ہو گیا ہے اور راحتی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ماتا ویشنو دیوی یاترا راستے پر مٹی کے تودے گر نے کے نتیجے میں۳۰یاتری ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سبھی محکموں کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
مسلسل بارش کے بعد سری نگر کے کئی نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں۔ خاص طور پر کرسو راجباغ کے مکین بدھ کی دوپہر کو گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب دریائے جہلم کا پانی بستیوں میں داخل ہوکر رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لینے لگا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پانی کے اچانک بستی میں داخل ہونے کے بعد لوگ جان بچانے کے لئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اہل خانہ اور بچوں کو لے کر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے کیونکہ پانی تیزی سے مکانوں میں بھر رہا تھا۔
یو این آئی نامہ نگار نے علاقے کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ بستیوں سے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی شہر کے حساس علاقوں میں الرٹ پر رکھی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر محفوظ ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ اچانک سیلابی ریلے سے ان کے گھروں کا زیادہ تر سامان پانی میں بہہ گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز سے وادی بھر میں مسلسل بارش کے باعث دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر جا پہنچی ہے ، جس کے سبب سری نگر سمیت جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال نے تشویشناک رخ اختیار کر لی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کی سینئر اَفسران سے بات چیت‘ سیلابی صورتحال کا جائزہ

Next Post

بابر اعظم نے 2 کاؤنٹی ٹیموں کی پیشکش ٹھکرا دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بھارت کیخلاف میچ کیلئے ذہن میں 11 کھلاڑی ہیں پر فائنل نہیں، بابر اعظم

بابر اعظم نے 2 کاؤنٹی ٹیموں کی پیشکش ٹھکرا دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.