ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشتواڑ سانحہ :وزیر دفاع آج چاشوتی گاؤں کا دورہ کریں گے‘تلاش جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-24
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتوار کو ضلع کشتواڑ کے چاشوتی گاؤں کا دورہ کریں گے ، جہاں حالیہ بادل پھٹنے کے سبب تباہ کن سیلاب آیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع اور لیفٹیننٹ گورنر مشترکہ طور پر جاری سرچ آپریشن کا جائزہ لیں گے جو پچھلے نو روز سے فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور مقامی پولیس کی جانب سے مسلسل جاری ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ متاثرہ گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور ضروریات کو قریب سے جاننے کی کوشش کریں گے ۔
دریں اثناکشتواڑ کے چاشوتی گاؤں میں۱۴؍اگست کو بادل پھٹنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر۶۵ہوگئی ہے جبکہ ۳۳؍افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام کو اندیشہ ہے کہ مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد یہ تعداد اور بڑھ سکتی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فلیش فلڈ کے ساتھ آنے والے بھاری پتھروں اور ملبے نے سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ اُس وقت گاؤں میں موجود درجنوں یاتری کمیونٹی کچن کے قریب جمع تھے کہ اچانک بھاری پتھروں کا ریلا ان پر آپڑا۔ کئی لاشیں بری طرح مسخ حالت میں برآمد ہوئیں۔
ریسکیو آپریشن میں فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں مسلسل مصروف ہیں۔ ملبہ ہٹانے کے لیے جے سی بی مشینوں کی مدد لی جا رہی ہے جبکہ کئی مقامات پر شبہ ہے کہ لاشیں زمین کے اندر گہرائی میں دب گئی ہیں۔ کچھ لاشیں ندی کے بہاؤ کے ساتھ نیچے کی طرف سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سونگھنے والے کتوں کو بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے لیکن بھاری پتھروں اور گہرے کیچڑ کے باعث تلاش نہایت دشوار ثابت ہو رہی ہے ۔
پولیس نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ ریکارڈ مرتب کیا جا سکے ۔ چونکہ کئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں، اس لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ جو لاشیں شناخت ہو سکی ہیں انہیں لواحقین کے حوالے کر کے آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
حکام نے۲۳سے۲۶؍اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا ہے ۔ پہلے ہی علاقے میں حالیہ دنوں نئی طغیانی نے صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کسی اسکول کو مستقل طور پر اپنے کنٹرول میں نہیں لیںگے:ایتو

Next Post

جعلی شادی ریکیٹ کا پردہ فاش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

2026-09-02
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
Next Post

جعلی شادی ریکیٹ کا پردہ فاش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.