جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

فروزن میٹ:بس اتنا کہہ دیجئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-23
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

نہیں صاحب ایسے تھوڑی نا چلے گا… بالکل بھی نہیں چلے گا ‘چل نہیں سکتا ہے اور…اور اس لئے نہیں چل سکتا ہے کیونکہ یہ بات حفظان صحت کے ساتھ ساتھ دین و ایمان سے جڑی ہو ئی ہے … اس لئے ایسے نہیں چلے گا کہ حکومت نے فروزن میٹ (منجمد گوشت) کے حوالے سے کچھ راہنما خطوط جاری کئے اور… اور بس۔یہیں پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا ہے اور… اور اس لئے نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ابھی کسی بات کا جواب … واضح جواب آیا ہے ا ور نہ کسی کو جواب دہ بنایا گیا ہے… جب تک تمام سوالات کا جواب نہیں ملتا اور… اور ان جوابات کی روشنی میں ملوث لوگوں کو جواب دہ نہیں بنایا جا سکتا ہے… اس وقت تک صاحب یہ معاملہ لٹکتا رہے گا…حل نہیں ہو گا ‘لوگ اسے حل طلب ہی سمجھیں گے اور … اور سو فیصد سمجھیں گے ۔ نہیں صاحب !ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ حکومت اس معاملے پر مٹی ڈالنا چاہتی ہے… وہ اسے قالین کے نیچے چھپانا چاہتی ہے… نہیں بات یہ نہیں ہے… حکومت ایسا کر نہیں کر سکتی ہے… وہ پردہ پوشی کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے… لیکن صاحب حکومت کو جوکرنا ہے… کم بخت وہ‘وہ کر نہیں رہی ہے… گلے سڑے گوشت کے بر آمد ہونے کے حوالے سے لوگوں میں اتنے سوالات ہیںکہ… کہ پوچھئے مت … حکومت بھی ان سب سوالات سے آگاہ ہے… لیکن وہ ان کے جوابات نہیں دے رہی ہے… یا دینا نہیں چاہتی ہے… شاید اس لئے نہیں دینا چاہتی ہے کیونکہ اس کیلئے شاید یہ اتنا زیادہ سنجیدہ مسئلہ اور معاملہ نہیں ہے… لیکن صاحب سن لیجئے… کان کھول کر سن لیجئے کہ… کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے… اتنا سنجیدہ کہ … کہ اس کو گول نہیں کیا جا سکتا ہے… اس لئے اچھا…حکومت کیلئے اچھا یہی ہے کہ وہ اس معاملے پر سے پردہ ہٹا ئے اور تمام باتیں سامنے لائے… اور ہاں یہ بھی لوگوں کو بتائیے کہ… کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہو گا… لوگوں کو گلا سڑا میٹ کھلا جائیگا اور نہ اس کے حلال ہو نے میں کوئی شک و شبہ ہو گا… یہ سب یقینی بنانے کیلئے حکومت نے کیا کیا ہے… یا کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے… بس اتنی سی بات ہے جو لوگوں کو بتانی ہے… اس سے زیادہ کچھ نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’عوام کی آواز حکومتی پالیسی کی روح ہونی چاہیے‘

Next Post

کھیلو انڈیا کے تحت جموںکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

کھیلو انڈیا کے تحت جموںکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.