جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان آج بھی خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتا ہے : شوبھانشو شکلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in قومی خبریں
A A
ہندوستان آج بھی خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتا ہے : شوبھانشو شکلا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہندوستان ہو سکتا ہے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کامقام : مودی

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی ) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا دورہ کرنے والے ملک کے پہلے خلاباز شوبھانشو شکلا نے Axiom-4 مشن کے اپنے تجربے کو ‘ناقابل یقین’ قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ‘ہندوستان آج بھی خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتا ہے ۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا نے کہا کہ وہ خلا میں سب سے زیادہ گھر کا پکا ہوا کھانا ‘مس’ کیا۔ انہوں نے ملک کے بچوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ وہ اپنے آپ پر یقین رکھیں کہ وہ بھی خلا میں جا سکتے ہیں۔خلائی سفر کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے مسٹر شکلا نے کہا کہ یہ واقعی ناقابل یقین تھا۔ تربیت کے دوران آپ خود کو تیار کرتے ہیں، لیکن اصل تجربہ مختلف ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی کامیاب مشن تھا اور تمام ہدف حاصل کر لیے گئے ۔فضائیہ کے ٹیسٹ پائلٹ شکلا نے اپنے 18 دن کے قیام کے دوران خلا میں سات طرح کے تجربات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران انہیں بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کو ملا جو ملک کے گگنیان مشن کے لئے اہم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ خلا میں جانے کے بعد وہ پہلے تین چار دن تک اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے لیکن اس کے بعد وہ نارمل محسوس کرنے لگے ۔ تیسرے دن آئی ایس ایس پر پہلے سے موجود ناسا کا ایک خلاباز ان کے پاس آیا اور پوچھا کہ کیا وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ خلا سے ہندوستان کیسا نظر آتا ہے ۔ ناسا کے خلاباز نے مسٹر شکلا کو آئی ایس ایس میں بنی ایک خصوصی کھڑکی سے ہندوستا ن کو دکھایا۔
ہندوستان کے گگنیان مشن کے ممکنہ عملے کے ارکان میں سے ایک مسٹر شکلا نے بتایا کہ اس وقت زمین پر رات تھی۔ پہلے جنوب میں بحر ہند پر مکمل اندھیرا چھایا ہوا تھا اور پھر اچانک ہندوستان نظر آیا جو روشن تھا۔ یہ کافی حیرت انگیز تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے کئی بار ہندوستان کو دیکھا لیکن پہلا نظارہ ان کے دل کو چھو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہندوستان خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتاہے ۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر شکلا نے کہا کہ انہوں نے خلا میں ہندوستانی کھانے کو سب سے زیادہ‘ مس’ کیا۔ انہوں نے کہا،ہمیں مزید ہندوستانی کھانے کو خلا میں لے جانے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ خلا میں بھوک کم لگتی ہے لیکن گھر کے کھانے کی خواہش زیادہ ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ حلوہ کو اپنے ساتھ آئی ایس ایس لے کر گئے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ عام طور پر وہ اپنے کھانے کے تعلق سے محتاط رہتے ہیں کیونکہ وہ فٹنس پر توجہ دیتے ہیں۔ گھر پہنچ کر انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ ہر قسم کا کھانا کھانے کے لیے تیار ہیں ۔ اس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ خلا میں جانے سے کم از کم اتنا فائدہ تو ہوا ہے ۔
بچوں کے لیے ایک پیغام میں مسٹر شکلا نے کہا کہ اگر میں یہ کر سکتا ہوں تو آپ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 41 سال قبل جب راکیش شرما خلا میں گئے تھے تو اس کے فوراً بعد کوئی اور مشن نہیں تھا۔ لیکن آج ہمارے پاس بہت سارے مواقع ہیں۔ اس کے بعد گگنیان مشن ہے اور ہندوستان نے سال 2040 تک اپنے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مانسون سیشن برسراقتدار پارٹی کے لیے کامیاب رہا لیکن اپوزیشن کے لیے مایوس کن: رجیجو

Next Post

دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہندوستان ہو سکتا ہے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کامقام : مودی

2026-09-18
ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا
قومی خبریں

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

2026-09-18
جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع
قومی خبریں

جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع

2026-09-18
نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا
قومی خبریں

نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا

2026-09-18
قومی خبریں

ماچس دینے سے انکار پر چاقو گھونپ کر نوجوان کا قتل، ایک زخمی؛ 3 ملزمان گرفتار

2026-09-18
قومی خبریں

مودی حکومت کے وزراء کی چنتن یا ‘چنتا’ میٹنگ : کانگریس

2026-09-18
قومی خبریں

اسٹیل صنعت کی مضبوطی کے لیے جہازوں کی ری سائیکلنگ سے حاصل اسٹیل کے استعمال کا جائزہ

2026-09-18
قومی خبریں

دھامی حکومت نے اڈانی کے لیے ٹینڈر کی 86 میں سے 84 شرطیں بدلیں : کانگریس

2026-09-18
Next Post
دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.